ڈوبنے سے محفوظ رہے ۔حضرتِ سیدنا ابراہیم خلیل اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان کے وسیلے سے بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی تو آگ ان پرٹھنڈی اور سلامتی والی ہوگئی۔ جب حضرتِ سیدنااسماعیل ذبیح اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پردرودوسلام کی کثرت کی اور ان کے صدقے مددکے خواستگارہوئے توفدیہ کے ذریعے مدد فرمائی گئی اور یہ نعمتیں اضافے کے بعدبرقراررہیں۔حضرتِ سیدنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھا توانہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ہم کلامی کاشرف عطاہوااورحضرتِ سیدنا عیسیٰ روح اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضورِ انور، شافعِ محشر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آمدکی بشارت وخوشخبری دی توانہوں نے رفعت وسبقت کوپالیا ۔اوررحمتِ عالم ، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ذات والاصفات ہی ہے جس پر درختوں اور پتھروں نے سلام پڑھا اورمقدس فرشتوں نے درود پاک بھیجاتو اب وہ ربِّ لَمْ یَزَل عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اس نعمت پرنازاں ہیں۔
اے نافرمانوں کے گروہ !تمہیں کس چیز نے مکی مدنی سلطان ،رحمت عالمیان ، سرداردوجہان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود پاک پڑھنے سے غافل کررکھاہے۔ درودِ پاک تووہ عظیم عبادت ہے جوبڑے بڑے گناہوں کومٹادیتی اور پڑھنے والے کوعزت وتکریم عطاکرتی ہے۔پس تم حضورنبئ رحمت ،شفیعِ امت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر کثرت سے درود شریف پڑھاکرو اوران کی ایسی تعظیم و ادب کروجس کاتمہارے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ نے تمہیں حکم فرمایا ہے ۔اس طرح تم جنت اور اس کی نعمتوں سے سرفرازکئے جاؤگے اور عذاب اورنارِدوزخ سے بچ جاؤگے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اس شان کو بیان فرمایاجوآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے اخلاقِ عالیہ اورمخلوق کے متعلق ہے۔چنانچہ،ارشادِباری تعالیٰ ہے: