Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
611 - 649
سلَّم نے ارشاد فرمایا:''بخیل ۔ ''میں نے پوچھا:''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ! بخیل کون ہے؟'' ارشاد فرمایا:''وہ ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود پاک نہ بھیجے۔''
 (دلائل النبوۃ للاسماعیل الاصبھانی،فصل،الحدیث۱۱۷،ص۱۱۳) 

(السنن الکبرٰی للنسائی، کتاب العمل الیوم واللیلۃ، باب من البخیل،الحدیث۹۸۸۵،ج۶،ص۲0)
    حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،اللہ کے پیارے حبیب ، حبیب ِ لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں:'' مجھ پر درودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر درود پڑھنا تمہارے لئے طہارت ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے میرے لئے (مقامِ) وسیلہ کا سوال کرو ۔'' صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کی : ''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !وسیلہ کیا ہے؟'' ارشاد فرمایا: ''جنت میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے جو صرف ایک شخص کو ملے گا اور مجھے اُمید ہے کہ وہ میں ہوں۔''
 (مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الفضائل،باب ما اعطی اللہ تعالٰی محمدا، الحدیث ۱۴۶،ج۷، ص۴۴۲) 

(جامع الترمذی،ابواب المناقب،باب سلوا اللہ لی الوسیلۃ،الحدیـث۳۶۱۲،ص ۲0۲۴)
    حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، اللہ کے پیارے رسول، رسولِ مقبول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ''جو مجھ پر جمعرات کی شام کو درودِ پاک پڑھتاہے فرشتے اپنے ہاتھوں میں چاندی کے ورق اور سونے کے قلم لے کر نازل ہوتے ہیں اور جو مجھ پر جمعرات کی شام ،شبِ جمعہ ،روزِ جمعہ اور جمعہ کی شام کو درودِ پاک پڑھتا ہے وہ اس کا درود لکھتے ہیں۔ پس جمعہ کے دن مجھ پرکثرت سے درود ِپاک پڑھو۔''
 (نزھۃ المجالس،باب فضل الصلاۃ والتسلیم۔۔۔۔۔۔الخ،ج۲،ص۱۸0)
    حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے :''جو مجھ پر جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی سو اُخروی حاجات ا ور تیس دُنیوی حاجات پوری فرماتاہے اور میرے پاس ایک فرشتہ بھیجتاہے جو میری قبر میں داخل ہوکر مجھے اس درود پڑھنے والے کے نام ونسب اور خاندان کے متعلق بتاتاہے پھر میں اسے اپنے پاس سفید صحیفہ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔''
 (شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصلوات/فضل الصلٰوۃ علی النبی  لیلۃ الجمعۃ،الحدیث ۳0۳۵،ج۳،ص۱۱۱،بتغیرٍ)
    حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں:''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ سیاحت کرنے والے فرشتے ہیں، وہ مشرق و مغرب میں مجھ پر درود پڑھنے والے کا درود شریف مجھ تک پہنچاتے ہیں۔ پس جو شخص ہر جمعہ کے دن مجھ پر اسّی (80)بار درودِ پاک پڑھے گا اس کے اسّی سال کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔''
 (سنن النسائی،کتاب السھو،باب التسلیم علی النبی، الحدیث ۱۲۸۳،ص۲۱۷0) 

(تاریخ بغداد،الرقم۷۳۲۶وھب بن داؤد بن سلیمان ابو القاسم المخرمی،ج۱۳،ص۴۶۳)
Flag Counter