حکایتیں اور نصیحتیں |
اَیُّہَا الْمَاشِیْ بَیْنَ ھٰذِی الْقُبُوْرِ غَافِلًا عَنْ مُعَقَّبَاتِ الْاُمُوْرِ اُدْنُ مِنِّیْ أُنْبِیکَ عَنِّیْ وَلَا یُنْ بِیکَ عَنِّیْ یَا صَاحِ مِثْلَ خَبِیْرِ اَنَا مَیِّتٌ کَمَا تَرَانِیْ طَرِیْحٌ بَیْنَ اَطْبَاقِ جُنْدَلِ وَ صَخُوْرِ اَنَا فِیْ بَیْتِ غُرْبَۃٍ وَ اِنْفِرَادٍ مَعْ قُرْبِیْ مِنْ جِیْرَتِیْ وَعَشِیْرِی لَیْسَ لِیْ فِیْہِ مُؤْنِسٌ غَیْرَ سَعْیِ مِنْ صَلَاحٍ سَعَیْتُہ، اَوْ فُجُورِ فَکَذَا اَنْتَ فَاعْتَبِرْ بِیْ وَاِلَّا صِرْتَ مِثْلِیْ رَہِیْنٌ یَوْمَ النُّشُوْرِ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اے امورِ آخرت سے غافل ہو کر ان قبروں کے درمیان چلنے والے! (۲)۔۔۔۔۔۔میرے قریب آ کہ میں تجھے اپنے حالات سے باخبر کروں، اے محترم! جاننے والے کی طرح تجھے کوئی نہیں بتائے گا۔ (۳)۔۔۔۔۔۔میں مردہ ہوں جیساکہ تو دیکھ رہا ہے کہ مجھے بنجر اور چٹیل میدان میں ڈال دیا گیا ہے۔ (۴)۔۔۔۔۔۔اپنے پڑوسیوں اور گھر والوں کے باوجود میں اس ویران گھر میں اکیلا ہوں۔ (۵)۔۔۔۔۔۔نیکیوں اور گناہوں کے علاوہ قبر میں میرے ساتھ کوئی نہیں۔ (۶)۔۔۔۔۔۔اسی طرح تجھے بھی یوم قیامت کے لئے یہاں گروی رکھا جائے گا لہٰذا مجھ سے عبرت حاصل کر، ورنہ تیرا بھی میرے جیسا حال ہو گا۔
میت قبر پر آنے والے کو دیکھتی ہے:
حضرتِ سیِّدُنا فضیل بن عیاض علیہ رحمۃاللہ الرزاق سے منقول ہے، بعض نے کہاہے کہ ابنِ مُوَفِّق رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''میں اپنے والد صاحب کی قبر کی اکثر زیارت کیا کرتا تھا،ایک دن میں ایک جنازہ کے ہمراہ اس قبرستان کی طرف گیا جس میں میرے والد مدفون تھے، مجھے کوئی کا م تھا جس کی وجہ سے میں نے واپسی میں جلدی کی اور اپنے والد کی قبر کی زیا ر ت نہ کر سکا، رات خواب میں والد صاحب کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: ''اے میرے بیٹے! کل تو قبرستان آیا تھا لیکن میرے پاس نہ آیا۔'' میں نے کہا: ''اباجان! کیاآپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس آیا تھا؟'' توانہوں نے فرمایا: ''جی ہاں! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! تو میرے پاس آتا ہے تو میں تجھے لگاتار دیکھتا رہتا ہوں یہاں تک کہ تو پُل پار کرکے میرے پاس پہنچتا ہے اور میرے پا س بیٹھتا ہے، پھر کھڑا ہوتا ہے توواپسی میں بھی میں تمہیں دیکھتا رہتا ہوں یہاں تک کہ تو پُل پار کر جاتا ہے۔'' منقول ہے کہ ''ایک گھڑ سوار ایک لڑکے کے قریب سے گزرا تو اس سے پوچھا: ''اے لڑکے! آبادی کہاں ہے؟لڑکے نے کہا: ''اس گھا ٹی پر چڑھ جائیں۔'' جب وہ گھاٹی پر چڑھا تواسے ایک قبرستا ن نظر آیا، کہنے لگا: یقینا یہ لڑکا یاتو جاہل ہے یا پھرکوئی دانا وعقلمند ۔ وہ اس کی طرف واپس آیا اور کہا: ''میں نے تجھ سے آبا دی کے متعلق پو چھا تھالیکن تو نے مجھے قبرستان والوں کا راستہ دکھایا۔'' تو اس لڑکے نے کہا: ''میں نے اس طرف کے افراد کو اُدھر جاتے تو دیکھا ہے لیکن اُدھر والوں کو اس طرف آتے کبھی نہیں