Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
593 - 649
ارشاد فرمایا:''اے عتبی! اس اعرابی کو بشارت دے دو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے بخش دیا ۔''
(المغنی لابن قدامۃ،کتاب الحج،باب الفدیۃ وجزاء الصید،مسئلۃ۶۹۹،فصل یستحب زیارۃ قبرالنبی،ج۵، ص۴۶۵)
    منقول ہے کہ'' میں نے حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو روضۂ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر حاضری دیتے ہوئے دیکھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ میں سمجھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز شروع کرنے والے ہیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا پھر واپس لوٹ گئے۔''
 (شعب الایمان للبیھقی،باب فی المناسک،فضل الحج والعمرۃ،الحدیث۴۱۶۴،ج۳،ص۴۹۱)
    حضرتِ سیِّدُنا ابن وہب رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ حضرتِ سیِّدُنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ''جب امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بارگاہ میں سلام عرض کرتے تو قبرِ اطہر کے قریب ہو جاتے ، اپنا رُخ قبرِاطہرکی طرف کرکے سلام عرض کرتے اور دعا کرتے لیکن قبرِ اقدس کو ہاتھ سے مس نہ کرتے۔''
زیارتِ روضۂ اقدس کرنے کے دس فوائد:
    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پَروَردْگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی قبرِ اقدس کی زیارت کرنے والے کے لئے دس کرامات یعنی عزتیں ہیں:(۱)۔۔۔۔۔۔وہ بلند مرتبہ ہوگا(۲)۔۔۔۔۔۔ حصولِ مقصد میں کامیاب ہوگا(۳)۔۔۔۔۔۔اس کی حاجت پوری ہوگی(۴) ۔۔۔۔۔۔اسے عطیات خرچ کرنے کی توفیق ملے گی (۵)۔۔۔۔۔۔وہ ہلاکت و بربادی سے امن میں رہے گا (۶)۔۔۔۔۔۔ عیوب ونقائص سے پاک ہو گا(۷)۔۔۔۔۔۔اس کی مشکلات آسان ہوں گی (۸) ۔۔۔۔۔۔ حادثات سے اس کی حفاظت ہو گی (۹)۔۔۔۔۔۔اسے آخرت میں اچھابدلہ ملے گا اور (۱0)۔۔۔۔۔۔مشرق ومغرب کے رب عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ملے گی۔''

    منقول ہے کہ''ایک شخص نے آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کوخواب میں دیکھ کر عرض کی :''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ! جو حجاجِ کرام وغیرہ آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرہو کر سلام عرض کرتے ہیں کیا آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم ان کی بات سمجھتے ہیں؟تو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''ہا ں! ان کی بات کا جواب بھی دیتاہوں۔''

    اے میرے اسلامی بھائیو!اس محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی صفات پر غور کروکہ وہ کتنی جمیل ہیں، وہ اپنے قریب حاضر ہونے والے کی کتنی عزت افزائی فرماتے ہیں اور اسے جوابِ سلام سے نوازتے ہیں،اگر تُو دور سے بھی سلام عرض کرے تو
Flag Counter