Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
584 - 649
علیہ وآ لہ وسلَّم کے قلب ِ اطہر میں یہ شیطان کا حصہ تھا۔'' پھر قلب ِ اطہر پر پانی انڈیل کر مکمل طور پر دھویا گیااس کے بعد پھر پہلے کی طرح اس کی جگہ پر واپس رکھ دیا۔ آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے سینۂ خوشبودار میں اس شق کئے جانے کے بعد دوبارہ سےئے جانے کا نشان موجود تھا
 (صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب الاسراء برسول اللہ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث ۱۶۲،ص ۷0۶مفھوماً،راوی انس رضی اللہ تعالٰی عنہ)
حتیٰ کہ آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اس ظاہری دنیا سے پردہ فرما گئے۔ چنانچہ ،اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
 (2) اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ ۙ﴿1﴾
ترجمۂ کنزالایمان:کیاہم نے تمہارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا۔(۱)(پ30،ا لم نشرح : 1 )

    پھرحضرتِ سیِّدُنا جبرائیلِ امین علیہ السلام نے حضرتِ سیِّدُنا میکائیل علیہ  السلام سے ارشاد فرمایا: '' ان کا دس امتیوں کے مقابلے میں وزن کریں۔'' جب حضرتِ سیِّدُنا میکائیل علیہ  السلام نے وزن کیاتو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم ان سب پر غالب آ گئے، اس کے بعدحضرتِ سیِّدُنا جبرائیلِ امین علیہ السلام نے حضرتِ سیِّدُنا میکائیل علیہ السلام سے فرمایا:'' تمام اہلِ زمین کے مقابلے میں وزن کریں۔'' جب انہوں نے وزن کیا تو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پھر بھی سب پر غالب رہے۔ آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم ہی بدرِ کمال اور حسن و جمال کا حسین تاج ، اور شرف وبزرگی کا ہلال ہیں،تمام فضائل اور قابلِ فخر باتوں کے مالک ہیں اورکل بروزِ قیامت درودوسلام کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی شفاعت فرمائیں گے۔(ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ )
پیاری پیاری دُعا:
    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم تیرے حبیب صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے میلادِ پاک میں حاضر ہیں،ہمیں محض آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی برکت سے عزت کا لباس عطا فرما،جنت الفردوس میں آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما ،اورجنت میں دیدارِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سے بہرہ مند فرما۔

    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !اپنے نبئ کریم، ر ء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آلِ مبارک کا صدقہ! ہماری امداد،معاونت اور غم گساری فرما، ہمیں جنت میں ٹھکانا عطا فرما اور آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی برکت سے قبولیت اور عزت وشرف کے مراتب عطا فرما ۔
1۔۔۔۔۔۔مفسِّرِ شہیر، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدرالافاضل سیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی تفسیر خزائن العرفان میں اس آیۂ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں :'' یعنی ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ اور وسیع کیا ہدایت و معرفت اور موعظت و نبوت اور علم وحکمت کے لئے، یہاں تک کہ عالمِ غیب و شہادت اس کی وسعت میں سما گئے اور علائقِ جسمانیہ انوارِروحانیہ کے لئے مانع نہ ہوسکے اور علومِ لدنیہ و حکمِ الٰہیہ و معروفِ ربانیہ و حقائقِ رحمانیہ سینۂ پاک میں جلوہ نما ہوئے اور ظاہری شرحِ صدر بھی بار بار ہوا ابتدائے عمر شریف میں اور ابتدائے نزولِ وحی کے وقت اور شب ِمعراج جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔ اس کی شکل یہ تھی کہ جبریلِ امین نے سینۂ پاک کو چاک کرکے قلب ِ مبارک نکالا اور زریں طشت میں آبِ زمزم سے غسل دیا اور نور و حکمت سے بھر کر اس کو اس کی جگہ رکھ دیا۔''
Flag Counter