Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
574 - 649
    حضرتِ سیِّدَتُناآمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ'' میں نے سفید بادلوں کو آسمان سے اترتے ہوئے دیکھا جنہوں نے نبئ رحمت،شفیعِ اُمَّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کو مجھ سے چھپالیاپھر میں نے کسی کہنے والے کو یہ کہتے سنا:''اے فرشتو!انہیں مشرق و مغرب کا طواف کراؤ ،انہیں تمام سمندری مخلوق ، جنگلوں، جانوروں اور خالی جگہوں میں رہنے والے جنوں کے پاس سے گزارو اور انہیں ہر ذی روح پر پیش کروتا کہ وہ انہیں ان کے نام اور اوصاف کے ساتھ پہچان لیں ،نیز انہیں سب انبیاء علیہم السلام کی جائے ولادت کا بھی چکر لگواؤ تاکہ اِن کی برکت کے آثار و نشانات اُن کو بھی عام ہو ں۔''

    حضرتِ سیِّدَتُناآمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مزید فرماتی ہیں: '' پھر وہ بادل آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سے دور ہو گئے توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سفید اونی کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے اور نیچے سبز ریشم بچھا ہواتھا۔ تین افراد بڑی تیزی سے آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی جانب بڑھے ایک کے پاس سرخ سونے کا طشت ، دوسرے کے پاس موتیوں سے جَڑا ہوا کوزہ اورتیسرے کے پاس سبز ریشم کا رومال تھا۔ انہوں نے چہرۂ حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کوکوزے کے پانی سے دھویا پھر رومال سے تصدیق کی مہر نکال کر پشتِ نبوی صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر ثبت کر دی۔ اس کے ساتھ ہی آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی سعادت اور توفیق مکمل ہو گئی، پھر کسی کی آواز آئی:''انہیں لوگوں کی نگاہوں سے چھپادو اورانہیں حضرتِ سیِّدُنا آدم علیہ الصلٰوۃوالسلام کی برگزیدگی، حضرتِ سیِّدُنا شیث علیہ الصلٰوۃوالسلام کی معرفت ،حضرتِ سیِّدُنا نوح علیہ الصلٰوۃوالسلام کی رِقّت و نرمی ،حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم علیہ الصلٰوۃوالسلام کی گہری دوستی،حضرتِ سیِّدُنا اسماعیل علیہ الصلٰوۃوالسلام کی فرمانبرداری ،حضرتِ سیِّدُنا ایوب علیہ الصلٰوۃوالسلام کا صبر ،حضرتِ سیِّدُنا یعقوب علیہ الصلٰوۃوالسلام کی بردباری ،حضرتِ سیِّدُنا یوسف علیہ الصلٰوۃوالسلام کاحسن وجمال ،حضرتِ سیِّدُنا داؤدعلیہ الصلٰوۃوالسلام کی سُریلی آواز،حضرتِ سیِّدُنا سلیمان علیہ الصلٰوۃوالسلام کاحکم،حضرتِ سیِّدُنا لقمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حکمت ،حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ علیہ الصلٰوۃ والسلام کی طاقت،حضرتِ سیِّدُنا یحیٰ علیہ الصلٰوۃوالسلام کا زہد اورحضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ علیہ الصلٰوۃوالسلام کی خندہ پیشانی عطا کر دو،بلکہ ان کو تمام انبیاء و مرسلین علیہم الصلٰوۃوالسلام کے اخلاقِ حمیدہ سے متصف کر دو۔''
 (رسائلِ میلادِ مصطفی،باب مولد النبی صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم لابن حجر مکی علیہ الرحمۃ،ص ۲۴،مختصرًا)
    پاک ہے وہ ذات جس نے شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا کوسب نبیوں کا سلطان بنایا اور ان کے ذکر ِ خیر کو ہر طرف پھیلایا،انہیں بلند مرتبہ عطا فرمایا،ان کی ولادت باسعادت پر فارس کی آگ بجھ گئی، بصرہ کے محلات روشن ہوگئے، بت منہ کے بل گر پڑے اور ایوانِ کسریٰ میں ہلچل مچ گئی ۔

    آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم ہی شفاعتِ کبریٰ کے مالک ہیں، آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے ذریعےاللہ عَزَّوَجَلَّ نے نہ
Flag Counter