Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
569 - 649
بیان51:                 عیدوں کی عید

حمد ِ باری تعالیٰ:
    سب تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جو وجودکے وجودسے بھی پہلے سے ہے ۔ فضل و کرم اورجودجس کی صفات ہیں ۔ اپنی یکتائی میں اولاد،آبا ء اوراجدادسے منزّہ ہے۔ اپنی ذات میں بیوی ،بیٹا، باپ اوراپنی طرف ہرمنسوب سے پاک ہے ۔ ایسا علیم ہے کہ ریت کے ذرات ، پانی کے قطرات ا ورخوشوں اوربالیوں کے دانوں کی تعداد کو جانتا ہے۔ایسابصیرہے کہ خشک وتر میں انتہائی سیاہ وتاریک راتوں کے اندھیروں میں بھی چھوٹی سی چیونٹی کی حرکات کودیکھتاہے۔ایساحکیم ہے کہ اس نے اپنی حکمت سے مضبوط اورسخت چٹانوں سے دریاؤں کوجاری فرمایا۔اورخشک لکڑیوں سے تازہ پھل نکالے۔عقلیں اس کی مثال نہیں دے سکتیں ۔اطرافِ عالم اس کااحاطہ نہیں کرسکتے ۔مقدار اس کو روک نہیں سکتی ۔زمانے اسے فنانہیں کرسکتے ۔آنکھیں اس کاادراک نہیں کرسکتیں۔وہ ہی تنہاعبادت کے لئے لائق ہے۔ایساعطافرمانے والاہے کہ کوئی اس کی عطاکوروک نہیں سکتااورکوئی بھی اس کے فیصلے کوٹال نہیں سکتا۔

    ایسا کریم ہے کہ بندے کواپنی بارگاہِ عالی سے کتنی ہی مرتبہ روگردانی کرتے ہوئے دیکھتاہے پھربھی اسے بہت بڑاثواب عطافرماتاہے۔ایساحلیم ہے کہ گنہگارکواپنی رحمت میں چھپالیتاہے حالانکہ کئی مرتبہ اسے اپنی نافرمانی میں مستغرق دیکھتا ہے۔ ایساغَفَّارہے کہ گناہوں کوبخش دیتا،عیبوں کوچھپاتااورگذشتہ خطاؤں سے درگزرفرماتاہے ۔ایساقہارہے کہ بڑے بڑے جابراس کے غلبہ کوروک نہ سکے۔ وہ سب پرغالب ہے اوراس نے شکست وریخت کوبڑے بڑے حملہ آوروں کامقدرکردیا۔ اورجس نے اس کے مقابلے میں عنادکی تلوارکوکھینچ کرتان لیااُس نے اپنے قرب سے دُوری کے نیزے سے اس پروارکردیا۔اس نے اپنے انواروتجلیات کے ادراک میں کوشاں فکروں کوحیرت زدہ کردیا۔اس نے اپنے قدیم جلال کی حقیقت تک عقلوں کو رسائی سے غافل کردیا۔اس نے زبانوں کوفصاحت وقادرالکلامی کے باوجوداپنے افعال کے رازکے اشارات کوبیان کرنے سے گونگا کردیا۔اس نے دلوں کواپنااحاطہ کرنے سے حیرت میں ڈال دیاپس وہم وخیال سے اس کاقصدنہیں کیاجاسکتا۔

    وہ ہمیشہ سے ہے۔بزرگی والاہے۔بہت عطافرمانے والاہے۔تنہاویکتاہے۔بیٹے اور باپ،شریک ومعاون سے پاک ہے ،اپنے مشابہ ومماثل اورمخالف ومقابل سے بلندترہے۔تمام نعمتوں پراس کاشکراداکیاجاتاہے۔ہر خوبی وفضیلت سے سراہا جاتاہے ۔ جو اپنے کمزوراورنافرمان بندے کواپنی رحمت کے پردے میں چھپالیتاہے۔وہ ہرلمحہ اسے دیکھ اوراس کا مشاہدہ فرما رہا ہے ۔وہی ہے جسے رب کہاجاتااورجس کی عبادت کی جاتی ہے ۔ حقیقتِ یکتائی میں منفردہے۔خیالی اوہام سے پاک ہے۔وہ اپنی
Flag Counter