| حکایتیں اور نصیحتیں |
ترجمۂ کنزالایمان:اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ، یہ ہے جس سے تو بھاگتاتھا۔ (پ26،قۤ:19)
اے غافل!سن! موت نے کتنوں کو ان کے گھروں سے باہر کر دیا اورنعمتوں سے لطف اندوز ہونے والوں سے ایسے بوسیدہ گھروں کو آباد کیا جہاں کوئی نہیں جاسکتا۔ اس نے کتنوں کو گناہوں کے بوجھ سمیت قبر کے گڑھوں میں پھینک دیا۔ کتنے رخساروں کو تروتازگی اور اُن کی سرخی کے بعد مٹی میں ذلیل کر دیا۔ پس اے شخص! ابھی اپنے گناہوں پر رو لے اس سے پہلے کہ تو روتا رہے اور تیرا رونا دھونا تجھے کوئی فائدہ نہ دے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:وَ جَآءَتْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ؕ ذٰلِکَ مَا کُنۡتَ مِنْہُ تَحِیۡدُ ﴿19﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ، یہ ہے جس سے تو بھاگتاتھا۔(پ26،قۤ:19)
اے غافل شخص! غفلت کی چادر اُتارکر ابھی سے بیدار ہوجا اوریقین کرلے کہ یہ دنیا ایک پریشان خواب کے سوا کچھ نہیں، بہت جلد یہ فنا کے گھاٹ اُترجائے گی، یہ ٹھہرنے کے قابل نہیں۔ عنقریب تجھے میری بات سمجھ آجائے گی۔ جب پردہ اُٹھ جائے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پکڑ یقینی ہوجائے گی توسب پوشیدہ اشیاء تجھ پر مکمل طور پر ظاہر ہوجائیں گی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:وَ جَآءَتْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ؕ ذٰلِکَ مَا کُنۡتَ مِنْہُ تَحِیۡدُ ﴿19﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ، یہ ہے جس سے تو بھاگتاتھا۔ (پ26،قۤ:19)
افسوس ہے تجھ پر! کیاتجھے نہیں معلوم کہ تو روزانہ موت کے سفر کی ایک منزل طے کر لیتا ہے؟ کیا تجھے خبر نہیں کہ تیرے رائی کے دانے برابر اعمال بھی شمار کئے جاتے ہیں؟اور بہت سے اُمید رکھنے والے اپنی اُمیدوں کے حساب میں نقصان اُٹھاتے ہیں اورموت کی وجہ سے اپنے مقاصد تک نہیں پہنچ سکتے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:وَ جَآءَتْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ؕ ذٰلِکَ مَا کُنۡتَ مِنْہُ تَحِیۡدُ ﴿19﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ، یہ ہے جس سے تو بھاگتاتھا۔ (پ26،قۤ:19)
اے گھاٹے و خسارے کے کاموں میں عمر ضائع کرنے والے! اے خواہشات کی پیروی کرکے نورِ ایمان کو بجھانے والے! اے نفسانی خواہشات کے نشے میں بدمست! تو کب ہوش میں آئے گا؟ کیا ابھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کرنے کا وقت نہیں آیا یا تُو نے اس کی ناراضگی سے امان پاکرجان چھڑا لی ہے؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:وَ جَآءَتْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ؕ ذٰلِکَ مَا کُنۡتَ مِنْہُ تَحِیۡدُ ﴿19﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور آئی موت کی سختی حق کے ساتھ، یہ ہے جس سے تو بھاگتاتھا۔ (پ26،قۤ:19)