| حکایتیں اور نصیحتیں |
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں اس فضیلت والے مہینے میں اپنے مقبول بندوں میں شمار کر اور بہت زیادہ اجر وثواب مرحمت فرما، ہمارے تمام گناہِ کبیرہ معاف فرما، ہماری پشتوں کو تمام بوجھل گناہوں سے ہلکا کر کے ہماری چھوٹی چھوٹی نیکیاں بھی اپنی عالی بارگاہ میں قبول فرما۔بے شک تو تھوڑے عمل کو بھی قبول فرما لیتا ہے۔ عاشوراء کے دن ہمارے ہراچھے عمل پر اپنی مشِیَّت کے مطابق اجر عطا فرما اوربروزِمحشر ہمیں اس ہستی کے جھنڈے تلے اکٹھا فرما جس پر تو نے قرآنِ پاک میں یہ آیتِ ِمبارکہ نازل فرمائی:
(9) حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیۡلُ ﴿173﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اللہ ہم کوبس ہے اور کیا اچھا کارساز۔(پ4،اٰل عمران:173)
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن