Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
441 - 649
کوکشادہ پائے گا۔ اورسحری میں معذرت خواہانہ انداز سے اس کو پکار اور اس شخص کی طرح دعا کر جو اپنے  گناہوں پر غم زدہ اور دِل شکستہ ہے۔

     اے میرے اسلامی بھائیو!اس شخص کا حال کتنا اچھا ہے جس نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور فریاد کی !اس شخص کا حال کتنا پاکیزہ ہے جس نے اولیائے کرام رحمہم اللہ السلام کووسیلہ بنایا! محبینِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی گفتگو کتنی پیاری ہے!پرہیزگاروں کی باتیں کتنی عمدہ ہیں!باعمل لوگوں کا سازوسامان کتنا نفع بخش ہے! کوشش کرنے والوں کے چہرے کتنے روشن ہیں!ذکر ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کرنے والوں کی سانسیں کتنی خوشبو دارہیں!شوقِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ رکھنے والوں کا جھڑکنا بھی کتنا کیف وسرور رکھتا ہے! غمزدوں کی گریہ و زاری کتنی نفع بخش ہے!قیام کرنے والوں کی مناجات کتنی میٹھی ہیں! روکے ہوؤں کی زندگی کتنی کڑوی ہے! خطاکاروں کی جانیں کتنی ذلیل ہیں! محروموں کاحال کتنا برا ہے! غافلوں کا پچھتا وا کتنا سنگین ہے! دھتکارے ہوؤں کی زندگی کتنی بری ہے! ظالموں کے دل کتنے اندھے ہیں! اور نا فرمانوں اور گناہگاروں کے چہرے کتنے برے ہیں۔
بنی اسرائیل کا ایک  گنہگار:
    بنی اسرائیل میں ایک  گنہگار شخص تھا۔ جُوں جُوں اس کے  گناہوں اور نافرمانیوں کا سلسلہ بڑھتاجاتا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر اپنارزق اور احسان بھی بڑھاتاجاتا۔ جب اس نے حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃ والسلام سے  گناہوں اور برائیوں میں ملوث رہنے والے کے لئے عذاب کا بیان سنا تو کہنے لگا :''اے موسیٰ(علیہ السلام)!میرا رب عَزَّوَجَلَّ کیا چاہتا ہے؟ کیونکہ میں جب بھی  گناہوں میں زیادتی  کرتا ہوں تووہ مجھے اپنا مزید فضل و نعمت عطا فرماتاہے ۔'' اس کی اس بات سے آپ علیہ السلام بہت حیران ہوئے۔ جب آپ علیہ السلام کوہِ طور پر مناجات کے لئے حاضر ہوئے تو عرض کی: ''یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو جانتا ہے جو تیرے نافرمان بندے نے کہا ہے کہ جب بھی وہ  گناہ کرتاہے تو تُو اس پر مزید احسان فرماتا ہے۔'' تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا: ''اے موسیٰ ! میں اس کو عذاب دیتا ہوں لیکن وہ جانتا نہیں۔''حضرت سیِّدُنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: ''مولیٰ! تواسے کیسے عذاب دیتا ہے حالانکہ تو اس کے رزق کو کشادہ کرتا اور اسے ڈھیل دے دیتا ہے ۔''جواب ملا:''میں اسے اپنی بارگاہ سے دوری اور اپنے فضل وکرم سے محرومی کا عذاب دیتا ہوں، اپنی اطاعت سے غافل کر دیتا ہوں، اپنے حضور مناجات کی لذت سے سلائے رکھتا ہوں اور سحری میں اپنے عتاب اوراپنے دلنواز خطاب کی لذت سے محروم کردیتا ہوں۔ میرے عزت وجلال کی قسم! میں اسے ضرور اپنا دردناک عذاب چکھاؤں گااور اپنے انعام واکرام کی زیادتی سے محروم کر دوں گا۔''

    پیارے اسلامی بھائی! گناہوں میں مقابلہ کرنے والوں کو دیکھ کہ ان کو بہت زیادہ مہلت دے دی گئی اور ان کو عذاب
Flag Counter