| حکایتیں اور نصیحتیں |
حضرت سیِّدُنا ابوزکریا رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، میں نے حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو یہ فرماتے سنا: ''جب ہم مکہ میں مقیم تھے تومجھے میری پھوپھی نے بتایا کہ میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے۔ میں نے کہا: ''سنائیے، کیا خواب ہے؟''تو انہوں نے فرمایا:''میں نے فلاں کو یہ کہتے سنا کہ آج رات اہلِ زمین کا سب سے بڑا عالم فوت ہو گیا ہے۔''جب ہم نے حساب لگایا تو وہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے انتقال کا دن تھا۔''
(حلیۃ الاولیاء، مالک بن انس، الحدیث ۸۹۳۴، ج۶، ص۳۶0۔ترتیب المدارک وتقریب المسالک، باب ذکر وفاۃ مالک،ج۱،ص۷۸)
حضرت سیِّدُنا یونس بن عبد الاعلیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، میں نے حضرت سیِّدُنا بشر بن بکر علیہ رحمۃاللہ الاکبر کو یہ فرماتے سناکہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام اوزاعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ایک گروہ کے ساتھ جنت میں دیکھ کر پوچھا: ''حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہاں ہیں؟'' تو انہوں نے بتایا:''ان کے درجات بہت بلند ہیں۔''میں نے پوچھا: ''وہ کیسے ؟'' جواب ملا :'' اُن کی سچائی کی بدولت ۔''
(التمھید لابن عبد البر،مقدمۃ المصنف،باب ذکر عیون من اخبار مالک وذکر فضل موطئہ،ج۱،ص۵۶)
ایک کلمے کے سبب بخشش:
کسی نیک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بعد ِوصال خواب میں دیکھ کر پوچھا: ''مَافَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟'' ارشاد فرمایا:''اس نے مجھے بخش دیا ۔'' پوچھا : ''کس سبب سے ؟''فرمایا:''ایک کلمہ کے سبب جو میں نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق کسی سے سنا تھاکہ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی مردے کو دیکھتے تو پڑھتے:
''اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ، سُبْحَانَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُ
یعنی وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ آپ زندہ ہے، دوسروں کوقائم رکھنے والا ہے، پاک ہے وہ ذات جو خود زندہ ہے کہ اسے کبھی موت نہیں۔'' تو میں بھی اپنی زندگی میں جب کسی مردے کو دیکھتاتو ہمیشہ یہ کلمہ پڑھا کرتاجس کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے جنت میں داخل فرما دیا۔''
(ترتیب المدارک وتقریب المسالک،باب ذکر وفاۃ مالک،ج۱،ص۷۸)
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال و تجہیز وتکفین:
حضرت سیِّدُنا عبدالعزیز علیہ رحمۃاللہ العزیز فرماتے ہیں: ''حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاوصال10ربیع