Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
394 - 649
بیان 38:         تذکرۂ امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی

حمد ِباری تعالیٰ:
    تمام تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جس نے علما ء کو اعلیٰ اوربلند مراتب پرفائز فرمایا۔اوراس نے جب اپنے اسماء وصفات کے اسرارکی سمجھ کے لئے انہیں چن لیاتومراتب کوان کے لئے پست کردیااورانہیں احوالِ معرفت کے لئے جھکادیا۔ ان کی عقلوں کے موتیوں کو(کھرے کھوٹے کی)تمیزکے دھاگے میں مضبوطی سے پرو دیا۔ان کی نشانیاں تمام عالَم میں پھیلادیں۔ ان کی قلموں سے حکمتوں کے چشمے جاری کردئیے ۔توان میں سے ہرکوئی اپنے مذہب (یعنی فقہ)کے مطابق لکھتاہے۔چنانچہ،

    حضرت سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نعمتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ اور علم و فہم میں اس گروہِ علماء کے بادشاہ ہیں۔ اور حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس گروہ میں فضل وکمال میں فائق ہیں،انہوں نے حدیث پاک کی راہ ہموار کی اور اپنے حصے کے احکام مرتب فرمائے۔اور حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی علم کی بہت زیادہ چاہت رکھنے والے ہیں اور انہوں نے علماء کو علم سے بڑ احصہ پہنچایا۔اور حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ علماء کے سردارہیں،ان پراعتماد کیا جاتا ہے پس وہ اپنے پاس کسی غم سے نہیں گھبراتے ۔اوریہ تمام اہلِ علم اپنے مالک ومولیٰ عَزَّوَجَلَّ سے اپنی نیک طلب کے پورا ہونے کے انتہائی خواہش منداوراس فرمانِ ذیشان کی عملی تفسیرہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیب ،حبیب لبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر نازل فرمایاہے:
''وَ قُلۡ رَّبِّ زِدْنِیۡ عِلْمًا ﴿۱۱۴﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اورعرض کروکہ اے ميرے رب! مجھے علم زيا دہ دے۔''(پ۱۶،طٰہٰ:۱۱۴)

    مَیں اللہ عَزَّوّجلَّ کی ایسی حمد بجا لاتا ہوں جس کے ذریعے اخلاص کاکچھ حصہ پانے میں کامیاب ہو جاؤں۔اورمَیں اس کلمہ
''لَااِلٰہَ اِلاَّاللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ''
 (یعنی اللہ عَزَّوّجلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں) کی گواہی دیتا ہوں تاکہ اس کے ذریعے اپنے گناہوں کو مٹالوں اور گواہی دیتا ہوں کہ حضرت سیدنا محمدمصطفی،احمدمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اللہ عَزَّوّجلَّ کے خاص بندے اور رسول ہیں۔جن کی شریعت کے طفیل اللہ عَزَّوّجلَّ نے دلوں سے غم دور فرمادئیے۔آپ پر درود وسلام ہواورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آل واصحاب،ازواجِ مطہرات اور اولادِاَمجاد پررحمت وسلامتی نازل ہوجن کو اللہ عَزَّوّجلَّ نے فضل وشرف کے آسمان پر ستاروں کی مانند طلوع فرمایا۔
Flag Counter