Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
374 - 649
بھری تھیلی لے کرایک ویران جزیرے کی طرف چلاگیاجو اب تک ''مقیاس'' کے نام سے مشہورومعروف ہے۔اور حکم دیا کہ اس کی رعایا اور قوم میں سے کوئی شخص اس کے پیچھے نہ آئے۔ اس نے جزیرے میں داخل ہوتے ہی شاہی لباس اورسر کاتاج اُتار کر اونی لباس اوربالوں سے بنی ہوئی ٹوپی پہن لی اور راکھ زمین پر بکھیر کر اس پر لوٹ پوٹ ہونے لگا اور روتے ہوئے بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں سجدہ ریزہوگیااوراپنا چہرہ راکھ پرلت پت کرتے ہوئے کہنے لگا:

    ''اے میرے مالک ومولیٰ!میں جانتاہوں کہ توہی زمین وآسمان کامالک اور اوَّلین وآخرین کامعبود ہے۔لیکن مجھ پربدبختی غالب آگئی، میں تیری نافرمانی و سرکشی میں بہت آگے بڑھ گیا۔ تُو میرا معبودہے اور میں تیرا بندہ ہوں، تو نے میرے متعلق جو فیصلہ فرمادیا، فرمادیا۔ مولیٰ! اب مجھے میری قوم میں ذلیل ورسوانہ کر اور تو ہی سب سے بڑھ کرکرم فرمانے والا ہے ۔'' 

    ابھی فرعون کی بات پوری نہ ہوئی تھی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسی وقت دریائے نیل کو جاری ہونے کا حکم دے دیا اور اسے فرمایا کہ جہاں تک فرعون جائے وہ بھی اس کے ساتھ ساتھ چلے۔ چنانچہ، فرعون اپنی قوم میں اس حالت میں جا رہا تھا کہ دریا کا پانی اس کے دامن کو تر کرتے ہوئے ساتھ ساتھ جارہاتھا اور لوگ اپنی آستینوں کوپانی اورکیچڑ میں ڈبو کر خوشی سے ایک دوسرے کو مار رہے تھے۔ اس وقت سے اب تک مصر میں خوشی منانے کایہ طریقہ رائج ہے اوراہلِ مصر اِسے یومِ نوروزیعنی دریائے نیل کی طغیانی کادن کہتے ہیں۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! فرعون اللہ عَزَّوَجَلَّ کا دشمن تھاجو لمحہ بھر اس کے لئے مخلص ہوا تواسے بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ سے طلب کے مطابق عطاکیا گیا، اس کی پردہ پوشی کی گئی اور قوم میں اس کوذلیل ورسوا ہونے سے بچا ليا گیا۔ تو جو شخص ساری زندگی اخلاص سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت و عبادت کرتا رہے تو وہ اسے کس قدرانعامات سے نوازے گااور اسے آخرت میں کیا کچھ عطا نہ فرمائے گا۔ اسی طرح جب نافرمان بندہ اپنے  گناہوں سے تائب ہوجائے اور اپنی خامیوں اور گناہوں کا اعتراف کر لے۔ بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں اونچی اور آہستہ آواز سے گڑگڑائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے پاک ہے کہ بروزِ قیامت اسے عذاب دے یا سب کے سامنے ذلیل ورسوا کر ے۔
روزے دار پر خاص عنایتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ:
    حضرت سیِّدُنا عبداللہ ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ''جب قیامت کا دن ہوگا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کسی بندے سے بھلائی کاارادہ فرمائے گاتو اسے اعلانیہ طور پر نامۂ اعمال دے کرفرمائے گا:''اسے آہستہ آوازمیں پڑھ۔'' تاکہ وہ مخلوق میں ذلیل
Flag Counter