| حکایتیں اور نصیحتیں |
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو عیسائی مذہب کی تعلیم سیکھنے کے لئے ایک پادری کے سپرد کر دیا۔ اس نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو سامنے بٹھایا اور پوچھا: ''اے بیٹے! تم، تمہاراباپ اور تمہاری ماں تینوں مل کر کتنے ہوئے؟''آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا،''تین۔'' تو کہنے لگا،''اب کہو! خدا تین ہیں۔'' فوراً صدائے غیرت بلند ہوئی : ''اللہ واحدعَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی کا ذکر کرنے سے بچ کہ کہیں تو حیرت کے گڑھے میں نہ جا پڑے اور خدائے اَحد عَزَّوَجَلَّ سے کسی دوسرے کی طرف تجاوز کرنے سے بچ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تجھے ہجر وفراق کے کوڑے مارے جائیں۔'' حضر ت سیِّدُنا معروف کرخی علیہ رحمۃاللہ الغنی فرماتے ہیں: ''مجھے وہ آواز بہت پسند آئی۔'' پھر میرے سامنے سے حجاب اٹھا دیئے گئے اور میں نے محبت و اخلاص کا جام دیکھا، جس کی ایک طرف قبولیت واختصاص کے قلم سے لکھا تھا:
(1) وَ اِلٰـہُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ
ترجمۂ کنز الایمان :اور تمہارا معبود ایک معبود ہے۔(پ2،البقرۃ:163)
اوردوسر ی جانب لکھا تھا:(2) لَا تَتَّخِذُوۡۤا اِلٰـہَیۡنِ اثْنَیۡنِ ۚ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ
ترجمۂ کنز الایمان : دو خدا نہ ٹھہراؤوہ تو ایک ہی معبود ہے۔(پ14،النحل:51)
اورتیسری سمت لکھا تھا:(3)لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ ۘ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّاۤ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ؕ
ترجمۂ کنز الایمان :بے شک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے اور خدا تونہیں مگر ایک خدا۔(پ6،المائدہ:73)
جبکہ چوتھی طرف لکھا تھا:(4) اِنَّنِیۡۤ اَنَا اللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیۡ ۙ
ترجمۂ کنزالایمان :بے شک میں ہی ہوں اللہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر۔(پ16،طٰہٰ:14)
جب میں نے وہ جام پیا توخوف مجھ سے دُور ہو گیا اور شکوک وشبہات اور اطاعت نہ کرنے کی فضا بھی چَھٹ گئی تو میں اپنی ہی ہستی میں کھو گیااور حضوری ملنے پر خوش ہو کر میں نے اپنی سوچ کی زبان سے پکارا:
''میرا جسم تو ہمیشہ سے کمزور وناتواں ہے اور آنکھیں انسو ہی بہارہی ہیں،جبکہ دِل تمہاری حفاظت ورضامندی کے تابع ہے اور صدق و صفا کے قدموں پر سعی اور طواف کر رہا ہے اور کتنی ہی دفعہ مجھے عرفان کی دولت مل چکی پس اب کیونکر میری حالت کا انکار کیا جا سکتا ہے؟ فضل یہی ہے کہ معروف کا انکار نہ کیا جائے۔''
پادری نے پھر کہا:''کہو! خد ا تین ہیں۔''آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''نہیں، خدا وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک ہے۔ '' تو پادری نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو مارنا شروع کر دیااور پھر کہنے لگا،'' اب کہو! خدا تین ہیں۔''مگرآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر