Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
316 - 649
بیان 31:                 قربِ حقیقی کا بیان
    سب خوبیا ں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے دلوں کے قُفل (تالے) خوشی و مسرت کی چابیوں سے کھولے اورصبح کے وقت چلنے والی ہوا کے آراستہ پیراستہ خوشگوار جھونکوں سے دلو ں کو زندگی اور روحوں کوراحت عطا فرمائی۔ اپنے اولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے دلوں کے باغ اپنے جودوکرم اور نعمتوں کے بادل سے سیراب کئے تو اس کی عظیم عطائیں پھیل کر عام ہو گئیں۔اور تمجید کی بلبلوں کو تو حید کی ٹہنیوں پر چھوڑدیا۔اب وہ صبح و شام اپنے معبود کا شکر بجا لاتے ہوئے اس کی حمد و ثناء میں مشغول ہیں۔ان کے دلوں کی کلیوں کو ان کے پاکیزہ ذکر کے ساتھ معطَّر فرمایا تواُن کی خوشبوئیں خوب پھیل گئیں،انہیں اپنی بارگاہِ قرب میں رات کے خیمے تلے جمع کیا اوراپنی محبت کا صاف و شفاف جام پِلا کر سخاوت کے پیالو ں سے سیراب کیا۔ جب درختوں کے پتوں نے تالیاں بجائیں، بادِ نسیم نے اشعار میں جوانی کے دنوں کاتذکرہ کیا اورہزار داستان(۱)نے اپنی نرم و نازک سُریلی آواز میں گیت گائے تو ہر عاشق صادِق اپنے پُرانے وعدے کا مشتاق ہوکربے قرار ہو گیا۔ان میں کچھ ایسے بھی تھے جو مدہوش ہونے کے بعد ہوش میں اگئے اور کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے نشانات کو ہی ختم کر دیا۔ بعض جھومتے اور لڑکھڑاتے ہوئے حیران وسرگرداں پھرنے لگے، بعض نے عشقِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کو چھپایا ، بعض ظاہر ہو گئے،کسی نے عاجزی و انکساری اور خشوع وخضوع کا لباس پہن لیاجبکہ بعض آوارہ ہوکر رسوا ہو گئے اور لباسِ شہرت پہن لیا یعنی ایسا لباس جس سے بندہ نیک ظاہر ہو۔ بہرحال یہ سب سحری کی خلوتوں میں پھٹے پرانے کپڑوں کی دھجیاں بکھیر ڈالتے اور محبتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں پردوں کو چاک کر دیتے، تو مالک ِ دو جہاں ،خالقِ اِنس وجاں اللہُ رَبُّ العٰلَمِیْن عَزَّوَّجَل نے ان پر رحم فرماتے ہوئے انہیں معاف کردیا اور ارشاد فرمایا:
لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ
ترجمۂ  کنز الایمان:تم پر کچھ گناہ نہیں۔(پ۲،البقرہ:۱۹۸)
سیاہ فام غلام:
    حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مبارک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ''ایک سال میں حج کے ارادے سے نکلا، جب میں مکۂ مکرمہ پہنچا تو دیکھا کہ لوگ شہر سے باہر نمازِ اِستِسْقاء کے لئے جا رہے ہیں ۔میں بھی تین دن ان کے ساتھ جاتا رہا مگر بارش نہ ہوئی۔ میں انہیں اسی حالت میں چھوڑ کر حجرِ اسود کے پاس چلا آیا۔ اچانک میں نے سبز لبادے میں ملبوس ایک زرد چہرے والا سیاہ
1۔۔۔۔۔۔ایک خوش الحان پرندے کانام ہے،اسے فارسی میں ہزار داستان کہتے ہیں۔
حمد ِباری تعالیٰ:
Flag Counter