Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
294 - 649
     قرآن پاک میں اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے:
یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُقْلَبُوۡنَ ﴿۲۱﴾
ترجمۂ کنزالایمان:عذاب دیتا ہے جسے چاہے اور رحم فرماتاہے جس پر چاہے اور تمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے۔(پ۲0،العنکبوت:۲۱)

    عقل مندوں کے سینوں کو شفا دیتااور اپنی پختہ تخلیقات سے ہر شک و شبہ دور کرتا ہے۔ چنانچہ، خود ارشاد فرماتا ہے:
وَ مِنْ اٰیٰتِہٖۤ اَنْ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَاۤ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ تَنۡتَشِرُوۡنَ ﴿۲۰﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور اس کی نشانیوں سے ہے یہ کہ تمہیں پیدا کیا مٹی سے پھر جبھی تم انسان ہو دنیا میں پھیلے ہوئے۔ (پ۲۱،الروم:۲0)

    اس نے اپنی حکمتِ کاملہ سے مختلف قسم کی اشیاء پیدا فرمائیں اور گذشتہ وآئندہ کی اشیاء کوایک اندازے سے رکھااور توبہ کرنے والے کے تمام گناہ معاف فرما دئیے۔ چنانچہ،ارشادفرماتاہے:
''وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَ یَعْفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿ۙ۲۵﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگزر فرماتاہے اور جانتاہے جو کچھ تم کرتے ہو۔''(۱)(پ۲۵،الشوریٰ:۲۵)

    اللہ عَزَّوَجَلَّ نئے نئے زمانے ایجادکرتاہے۔ ماں کے پیٹ میں مرد وں،عورتوں کی صورتیں بناتاہے۔ قبر والوں کو اٹھائے گا تو وہ زندہ ہو کراٹھ کھڑے ہوں گے ۔'' چنانچہ،قرآن پاک میں ارشادفرماتاہے:
وَ نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ فَاِذَا ہُمۡ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰی رَبِّہِمْ یَنۡسِلُوۡنَ ﴿۵۱﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور پھونکاجائے گا صور جبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے۔اور اپنی قدرت کی نشانی، سورج کے متعلق فرماتا ہے:(پ۲۳،یس:۵۱)
وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ﴿۱۶﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور سورج کو چراغ (کیا) ۔(پ۲۹،نوح:۱۶)

     اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بدلیوں سے زورکاپانی اُتارا اور اگر وہ چاہے تواُسے کھاری کر دے پھر اس کاشکرکیوں نہیں کرتے جو کریم ہے ،قدر فرمانے والا ہے ، مہربان ہے ، بخشنے والاہے ، اپنے فیصلوں میں ظلم و ستم سے پاک ہے، زمین وآسمان کا خالق ہے۔ خود قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوۡرَ ۬ؕ ثُمَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمۡ یَعْدِلُوۡنَ ﴿۱﴾
ترجمۂ کنز الایمان:جس نے آسمان اور زمین بنائے، اور اندھیریاں اور روشنی پیداکی، اس پر کافر لوگ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں۔(۲) (پ۷، الانعام:۱)
Flag Counter