Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
23 - 649
    (۴)۔۔۔۔۔۔یہی فقراء ہیں کہ جن سے خوشبو پھیلی اور یہ لوگ سراً وجہراً (یعنی آہستہ اوربلند آواز سے) ذکر ِالٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مشغول رہتے ہیں۔

    (۵)۔۔۔۔۔۔کتنی ہی بار انہوں نے زمانے کی سختیوں پر صبر کیا لہٰذا اللہ عزَّوَجَلَّ نے اس صبرکے عوض ان کو درستی عطا فرما دی۔

    (۶)۔۔۔۔۔۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کا مشاہدہ اور دیدار کیا اور اس کی حمد اور شکر بجا لاتے ہوئے اس کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوگئے۔

    اے اللہ عزَّوَجَلَّ کے مقرَّب بندو! اس ذات کی قسم جس نے تم پر انعام اور احسانِ عظیم فرمایا! بے شک ہم چاہتے ہیں کہ تم ہماری خامیاں دور کرو،ہماری مدد کرو، اورنبئ مکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے میں ہمارے ساتھ اپنی آوازوں کو بلند کرو۔ بے شک جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر ایک بار درودپاک پڑھتا ہے اللہ عزَّوَجَلَّ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، تو یہ نو(9) گنا مزیدرحمت نازل ہوگی، تو کیا کوئی نفع یا فائدہ اس سے بڑ ھ کر ہے؟

    حضور سیِّدُ الَمُبَلِّغِیْن،جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ تقرب نشان ہے:'' جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزَّوَجَلَّ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتاہے، اورجس نے دس بار درودپاک پڑھا اللہ عزَّوَجَلَّ اس پر سو رحمتیں بھیجتا ہے، اور جس نے سو بار درودپاک پڑھا اللہ عزَّوَجَلَّ اس پر ہزار رحمتیں نازل فرماتاہے، اورجس نے ہزاربار درود پاک پڑھا میں اور وہ جنت کے دروازے پر ایک ساتھ ہوں گے۔''
 (المعجم الاوسط،الحدیث۷۲۳۵،ج۵، ص۲۵۲، مختصر۔ القول البدیع فی الصلاۃ علی الحبیب الشفیع للسخاوی،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ،ص۲۴۱)
    پیارے اسلامی بھائیو! اب کیا کوئی دُرود پاک پڑھنے والے خوش نصیب کے فضائل بیان کر سکتا ہے؟ جبکہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دوجہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''جس نے ہزار بار مجھ پر دُرود پاک پڑھا میں اور وہ جنت کے دروازے پرایک ساتھ ہوں گے۔''
   صَلُّوْا عَلٰی الْہَادِیِّ الْبَشِیْرِ مُحَمَّدٍ                        تَحَظُّوْا مِنَ الرَّحْمٰنِ بِالْغُفْرَانِ

       فَاللہُ قَدْ اَثْنٰی عَلَیْہِ مُصَرِّحًا                              فِیْ مُحْکَمِ الْاٰۤیَاتِ وَالْقُرْآنِ
     ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔تم ہدایت اور خوشخبری دینے والے حضرت سیِّدُنا محمدِمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود ِپاک پڑھو رحمن عَزَّوَجَلَّ سے مغفرت کا حصہ پاؤ گے۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔تحقیق اللہ عزَّوَجَلَّ نے واضح نشانیوں اور قرآنِ پاک میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی صراحتًا تعریف فرمائی۔

    منقول ہے کہ جو شخص آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر کھڑا ہوکر درودِپاک پڑھے تو بیٹھنے سے پہلے اور اگر بیٹھ کر پڑھے تو کھڑے ہونے سے پہلے بخش دیا جاتا ہے۔ اور جو نیند کی حا لت میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر دُرودِ پاک پڑھے بیدار ہونے سے پہلے بخش دیاجاتا ہے۔ اور یہ اس طرح ہے کہ بندہ جب تک اللہ عزَّوَجَلَّ چاہے کفر کی حالت میں زندگی بسر کرتا رہتاہے، اور
Flag Counter