تمام خوبیاں اللہ عزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جو کبھی مفلس ومحتاج نہیں ہوتا، وہ کرم فرمانے والا، قدیم اوریکتا ہے، باپ بیٹے سے منزّہ ہے، حصہ دار اور مددگار سے پاک ہے، کسی حاکم،مماثل(یعنی مشابہ)، ہٹ دھرم اور سرکش سے بہت بلند ہے، تمام اچھی نعمتوں پر تمام تعریفوں کے ساتھ اس کا شکر ادا کیا جاتا ہے،وہ نافرمان پر اپنا پردہ ڈال دیتا ہے حالانکہ وہ اسے نافرمانی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا اور ملاحظہ کر رہا ہوتا ہے اور وہ اپنے ذلیل بندے پراپنے بے پایاں احسانات فرماتا ہے اور اس کے تمام مقاصد پورے فرماتا ہے۔ پاک ہے وہ جو مضبوط چٹانوں اور پتھریلی زمین سے نہریں نکالتا ہے، خشک بے جان لکڑی سے درخت اور خوشنما کلیاں اُگاتا ہے اور ایک ہی پانی سے سیراب ہونے والی باہم ملی ہوئی یا جدا جدا سیدھی شاخوں سے مختلف ذائقوں اور رنگوں کے تروتازہ پھل پیدا فر ما تا ہے۔ یہ اس کی قدرت کی بعض نشانیاں اور اس کی حکمت وکاریگری کے بعض عجائبات ہیں۔ انسان کو اس کا مشاہدہ کرنا چاہے
وسیلۂ اولیاء ذریعۂ شفاء:
حضرت سیِّدُنا یحیٰ بن جلادرحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ''میں نے اپنے والد محترم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو یہ فرماتے سنا: ''میں حضرت سیِّدُنا معروف کرخی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک شخص نے حاضر ہو کران سے عرض کی: ''اے ابومحفوظ!(یہ آپ کی کُنْیَت ہے) میں نے اس رات عجیب چیز دیکھی۔''انہوں نے دریافت فرمایا: ''کیادیکھا؟'' عرض کی:''میرے گھروالوں کومچھلی کھانے کی خواہش ہوئی،میں بازار گیا اورمچھلی خریدکرایک مزدور بچے کوساتھ لیاکہ وہ مچھلی اُٹھا کر گھر تک میرے ساتھ چلے۔ چنانچہ، وہ میرے ساتھ چل پڑا، راستے میں جب اس نے ظہر کی اذان سنی تو مجھے کہا: ''اے محترم! کیاآپ نمازنہیں پڑھیں گے؟'' گویا اس نے اچانک مجھے غفلت سے بیدار کردیا ہو،میں نے کہا :''ہاں! ہاں!کیوں نہیں!ضرور پڑھیں گے۔''اس نے مچھلی والا برتن مسجد کے دروازے پر رکھااورمسجدمیں داخل ہوگیا،میں نے اپنے دل میں کہا:''اس بچے نے طشت کونمازپرقربان کردیا تو کیا میں مچھلی قربان نہیں کرسکتا۔''بہرحال وہ نماز پڑھتا رہایہاں تک کہ اقامت کہی گئی اورہم نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز کے بعد چند رکعتیں بھی ادا کیں۔جب باہرنکلے تودیکھا کہ طشت اپنی جگہ موجود تھا۔میں نے گھر آکریہ واقعہ گھر والوں کو سنایاتووہ کہنے لگے:''اس بچے کو ہمارے ساتھ مچھلی کھانے کی دعوت دیں۔''جب میں نے اسے دعوت دی تو اس نے کہا:''میں روزے سے ہوں۔''میں نے اس سے کہا :''پھرتم ہمارے ہاں روزہ افطارکرو۔''اس نے کہا:''مجھے آپ کی دعوت قبول ہے ، اب مجھے مسجد کا راستہ دکھادیجئے۔''میں نے اسے راستہ دکھایا تو وہ مسجد میں جا کر بیٹھ گیا۔ جب ہم نے نمازِ مغرب ادا کر لی تومیں نے