پڑھنا چاہے کیونکہ یہ کوتاہيوں کی کمی اور ٹوٹے ہوئے دلوں کی درستگی کا باعث ہے۔صحیح حدیث ِ پاک میں ہے کہ ''یہ(یعنی لَاحَوْل شریف) جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔''
(صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب الدعاء،الحدیث۶۳۸۴،ص۵۳۶)
جان لیجئے! کوئی شخص کمی، فساد،خطا اور لغزش سے محفوظ نہیں، سوائے فضیلت والے نبی اور عزت والے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم کے جو وصفِ کامل کے مالک، درمیانے قد والے، فضل وکمال والے اور اعلیٰ خصائل کے جامع ہیں، جنہیں جَوَامِعُ الْکَلِم(۱)عطا کئے گئے اور علم وفضل، عقل اور انعام کے ساتھ خاص کیا گیا۔
وَھُوَ الَّذِیْ قَدْ حَازَ کُلَّ الْکَمَال وَخُصَّ بِالْفَضْلِ وَحُسْنِ الْمَقَالِ
وَھُوَ الَّذِیْ قَدْ جَآءَ نَا رَحْمَۃً مُفَرِّقًا بَیْنَ الْھُدٰی وَ الضَّلَالِ
مُحَمَّدُنِ الْمَبْعُوْثُ مِنْ ھَاشِمٍ اَفْضَلُ مَنْ حَازَ جَمِیْعَ الْخِصَالِ
صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ طُوْلَ الْمُدٰی مَا عَطَّرَ الْکَوْنَ نَسِیْمُ الشِّمَالِ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔حضور نبي پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ہی وہ ہستی ہیں جو ہر کمال کی جامع ہے اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم فضل وکمال اور عمدہ کلام کے ساتھ خاص ہیں۔
(۲)۔۔۔۔۔۔اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ہدایت وگمراہی کے درمیان فرق کرتے ہوئے ہمارے پاس رحمت بن کر تشریف لائے۔
(۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدنا محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم (قبیلۂ )بنوہاشم سے مبعوث ہوئے، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم افضل ہیں جنہوں نے تمام اچھی عادات کو جمع فرما لیا۔
(۴)۔۔۔۔۔۔اللہ عزَّوَجَلَّ آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم پرعرصۂ دراز تک رحمت نازل فرمائے جب تک کہ شمال کی خوشگوار ہوا کائنات کو معطَّر کرتی رہے۔
اے اللہ عزَّوَجَلَّ کے بندو!نبي مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:
1۔۔۔۔۔۔ جوامع الکلم سے مراد ایسے کلمات ہیں جو عبارت کے لحاظ سے مختصر اور معانی ومطالب کے لحاظ سے جامع ہوں۔ ( کوثر الخیرات، ص۵۵)