Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
19 - 649
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ  ؕ اَمَّابَعْدُفَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ؕ
ابتدائیہ
    (حضرت سیِّدُنا علامہ شعیب حریفیش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں) یہ کتاب (الروض الفائق فی المواعظ والرقائق) چند تقارير، احادیث، قصائد،حکایات، نصیحت آموز باتوں، صالحین کے عمدہ عادات وخصائل، مشائخ وعارفین کے ذکر اورغفلت کی نيند سونے والے گنہگاروں کو ذکرِ الٰہی یاد دلانے نیز ان کو بیدار کرنے پر مشتمل ہے۔ میں نے اس کتاب کو سیِّدُ المرسلین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم کے ذکر ِ خیرسے ُمزَیَّن کیاہے۔ اور قصائد یعنی اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اجمعین کی نظموں اور فُضلائے کرام علیہم الرضوان کے کلام کے اشاروں سے آراستہ کیا ہے، جو سننے والے کو خوش کرتے ہیں، اُسے لذت دیتے ہیں اور خشوع پیدا کرنے اور آنسو بہانے کا سبب بنتے ہیں۔ اس سے اپنی جان پر ظلم کرنے والے، اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والے، اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کی امید رکھنے والے کے لئے اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن کی رحمت اور تمام مسلمانوں کے لئے نفع مقصود ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو، اس کے والدین کو اور اس شخص کو بخشش عطا فرمائے جو ان سب کے لئے رحمت ومغفرت کی دعا کرے۔
(آمین بِجاہِ النّبیِّ الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم)
Flag Counter