Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
175 - 649
فرشتے فقراء کے ہاتھوں پرپانی ڈالتے ہیں:
    منقول ہے کہ ایک بزرگ کے ساتھ مسلمان صوفیاء و فقراء کا ایک گروہ تھا۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ گویا آسمان شق ہو گیااور حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام اور ان کے ساتھ دیگر فرشتے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ فرشتوں کے ہاتھوں میں تھال اورجگ تھے اور وہ فقراء کے ہاتھوں اور پاؤں پر پانی ڈال رہے تھے ۔ جب وہ میرے قریب آئے تومیں نے بھی اپناہاتھ دراز کیا تاکہ وہ پانی ڈالیں۔ انہوں نے مجھ پر اور میرے ساتھ موجود فقراء کے ہاتھوں پر پانی ڈالا۔

    حضرتِ سیِّدُناسہل رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ''اگر کسی شخص میں صحیح طور پر صفتِ فقر صرف ایک ہی دن کے لئے پائی جائے۔ پھر وہ چوری یا کوئی اورجرم کرے تو پھر بھی مجھ پراس کی مدد کرنالازم ہے اگرچہ ایسا کرنے پر میرا ہاتھ کاٹ دیا جائے۔''
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ سَلَّم تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا۔
Flag Counter