Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
161 - 649
نمازیں ہیں، سترہ فرائض سے مراد دن رات کی نمازوں کی سترہ رکعتیں ہیں،چو نتیس فرائض سے مراد ان رکعتوں کے چونتیس سجدے ہیں ،چرانوے فرائض سے مراد ان نماز کی تکبیرات ہیں اورچالیس میں سے ایک سے مراد چالیس دینار میں سے ایک دینار زکوٰۃ ہے اورزندگی بھرمیں ایک فرض، حج ہے اور دو سو میں سے پانچ سے مراد چاندی کی زکوٰۃ ہے۔'' خلیفہ ہارون الرشید ان مسائل کی وضاحت اور اعرابی کی عمدہ گفتگو سے بہت خوش ہوا اوراس کو بہت ذہین سمجھا اوراعرابی اس کی نظر میں بہت عظیم ہوگیا۔پھر اعرابی نے کہا: '' تم نے مجھ سے سوال کیا، میں نے جواب دے دیا، اب میں سوال کرتاہوں اورتم جواب دو۔''

    ہارون الرشیدنے کہا: ''آپ پوچھئے۔'' اعرابی نے سوال کیا:''مسلمانوں کا امیر اس شخص کے متعلق کیا کہتا ہے جس پر صبح کے وقت ایک عورت کو دیکھناحرام ہو لیکن جب ظہر ہو تووہ عورت اس پرحلال ہو جائے اورجب عصر ہو تو پھرحرام ہو جائے، جب مغرب ہو تو حلال ہو جائے اورعشاء کے وقت پھر حرام ہو جائے اور فجرکے وقت پھرحلال،اسی طر ح ظہر کے وقت حرام، عصر کے وقت حلال، مغرب کے وقت حرام اور عشا ء کے وقت پھرحلال ہو جائے ؟'' اعرابی کا سوال سن کر ہارون الرشید نے کہا: ''آپ نے مجھے ایسے سمندر میں ڈا ل دیا ہے جس سے آپ کے علاوہ کوئی نہیں نکال سکتا۔'' اعرابی نے کہا: ''تم تو مسلمانوں کے امیر ہو،تم سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوسکتااورتمہیں کسی بات میں لاجواب نہیں ہونا چاہے پھر میرے سوال سے کیسے عاجز آگئے ہو؟''ہارون الرشید عرض کرنے لگا: ''آپ کے علم کی قدرومنزلت عظیم ہے اور آپ کا ذکر بلند ہے، اس بیت اللہ شریف کی عزت کا صدقہ! میں چاہتا ہوں کہ آپ خود اس کی وضاحت فرما دیں۔'' اس اعرابی نے کہا: ''میں بصدمحبت واحترام بیان کئے دیتا ہوں۔ میں نے ایک شخص کے متعلق سوال کیا کہ اس کاصبح کے وقت ایک عورت کو دیکھنا حرام ہے تو یہ وہ ہے جو غیرکی لونڈی کو دیکھے کہ یہ لونڈی اس پر حرام ہے اور جب ظہر ہو تو اس کو خرید لے، اب وہ اس کے لئے حلال ہو گئی لیکن جب عصر ہو تو آزاد کردے اب وہ اس پرحرام ہو گئی لیکن جب مغرب ہو تواس سے نکاح کر لے تووہ پھر اس پر حلال ہو گئی۔ جب عشاء ہو تو طلاق دے دے اب پھروہ حرام ہو گئی لیکن جب فجر ہوتو رجوع کرلے وہ دوبارہ حلال ہو گئی۔ جب ظہر ہو تو وہ شخص اسلام سے پھر جائے تو وہ ا س پرحرام ہو گئی لیکن جب عصر ہو تو توبہ کرکے عورت سے رجوع کرلے تو وہ اس کے لئے حلال ہو گئی۔ جب مغرب ہو تو عورت مرتد ہو جائے تووہ اس پر حرام ہو گئی لیکن جب عشاء ہو تو توبہ کرکے رجوع کرلے تو پھرحلال ہو گئی۔'' ہارون الرشیداعرابی کے اس سوال اور پھر خود ہی جواب دینے سے انتہائی متعجب اورخوش ہوا پھراس نے اس اعرابی کو دس ہزار درہم دینے کا حکم دیا جب وہ درہم لائے گئے تو اعرابی نے کہا: ''مجھے اس کی ضرورت نہیں۔''اور درہم واپس کردئیے۔ ہارون الرشید نے کہا: ''کیا آپ چاہتے ہو کہ میں آپ کا وظیفہ مقرر کردوں جو ساری زندگی آپ کو کافی ہو؟'' تواعرابی نے کہا: ''جو ذات تمہیں روزی دیتی ہے و ہی مجھے بھی دیتی ہے۔'' خلیفہ نے کہا:'' اگر آپ پر کوئی