| حکایتیں اور نصیحتیں |
حضرتِ سیِّدُنا ابورزین عقیلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی: ''یا رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! میرے والد بوڑھے ہیں اورحج کی استطاعت نہیں رکھتے ۔''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: '' اپنے باپ کی طرف سے حج وعمرہ کرلو۔''
(جامع ا لترمذی ،ابواب الحج ، باب منہ ۸۷، الحدیث۹۳0، ص۱۷۴0)
حج اور عمرہ عورتوں کاجہادہے:
ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''ہاں! ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑنا نہیں(یعنی) حج وعمرہ۔''
(سنن ابن ماجۃ، ابواب المناسک ،باب الحج جھاد النساء، الحدیث ۲۹0۱ ،ص ۲۶۵۲)
اے میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تم کیسے حج سے پیچھے رہ جاتے ہوحالانکہ اللہ عزَّوَجَلَّ نے تم پر حج فرض کیا ہے اور تم اس میں رغبت کیوں نہیں رکھتے حالانکہ یہ تمہارے لئے روزِ محشر کا ذخیرہ ہے اور کیونکر اس کا اہتمام نہیں کرتے حالانکہ منقول ہے کہ ''صرف ایک حج کی برکت سے تین افراد جنت میں داخل ہوں گے: (۱)۔۔۔۔۔۔ حج کی وصیت کرنے والا (۲)۔۔۔۔۔۔وصیت پوری کرنے والا اور(۳)۔۔۔۔۔۔مرنے والے کی طرف سے حج کرنے والا۔''
علمِ غیب ِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم:
حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ ایک انصاری نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب سینہ ،با عث ِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمتِ سراپا عظمت میں حاضرہوکر عرض کی : ''یارسول اللہ عزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! چنداشیاء کے متعلق آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے پوچھنے کے لئے حاضرِ خدمت ہوا ہوں۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''بیٹھ جاؤ۔'' تھوڑی دیر میں قبیلہ ثقیف سے بھی ایک شخص حاضر ہو کر عرض گزار ہوا:''یارسول اللہ عزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! چند اشیاء کے متعلق سوال کرنا چاہتا ہوں ۔'' توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''انصاری تجھ پرسبقت لے گیا ہے۔'' تو