Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
107 - 649
نے دیکھا ، نہ کسی کا ن نے سنا اور نہ ہی کسی کے دل میں اس کا خیال گزرا۔''

    پیارے اسلامی بھائیو!دیکھو! اللہ عزَّوَجَلَّ نے تم پر اپنا خاص انعا م و اکر ا م فرمایا اور بغیر کسی بدلے کے بڑی بڑی نعمتیں عطا فرمائیں او ر اپنے محبوب، نبئ رحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے نوازااور ان کی برکت سے ہلا کت سے بچا یا اور گناہگا رو ں کو بخش کر نیکو ں میں شا مل فرمایا اور ہدا یت عطا فرمائی ۔اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے! اپنی زندگی کے ایام میں رحمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ حا صل کرنے کی کو شش کر و کیونکہ موت کے فرشتے نے کُوچ کااعلا ن کر دیا ہے اور شب ِ قدر کو غنیمت جانو،شا ید! تم سعا د ت مند و ں کے گروہ میں شامل ہو جاؤ اس لئے کہ یہ را ت زمانے کی تمام را تو ں سے افضل ہے اورہزا ر مہینوں سے بہتر ہے۔جوبھی اس رات میں دعا کر تا ہے اللہ عزَّوَجَلَّ اس کی دعا قبول فرما تا اور اس کی آرزو اور مقصد پورا فرماتا ہے ۔ جو بھی کچھ مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو عطا کرتااور اس پرفضل وکرم فر ما تا ہے۔جس نے شب ِقدرکو عبادت میں گزارا وہ کامیاب ہوگیا ۔کتنا سعادت مند ہے وہ شخص جس نے اس کو دیکھ لیا بلاشبہ اس نے قابل فخر بھلائی کو پالیا۔صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ شب ِ قدر طاق راتوں میں تلاش کی جاتی ہے پس اسے طاق راتوں میں تلاش کروتو کامیاب ہو جاؤ گے۔

    اے سیدھی راہ سے بھٹکنے وا لے! کیا تو ہلا کت کے انجا م سے نہیں ڈر تا؟کیا مو ت کی آوا ز نہیں سنتا؟کیا تو اب بھی سیدھے راستے کا سو ال نہیں کر ے گا؟ کیا تو شب ِ قدر کو غنیمت نہیں سمجھتا جو تیرے دل سے ز نگ کو دُورکردے۔

    اے اللہ عزَّوَجَلَّ! سوالی تیری رحمت کے دروازے پر کھڑے ہیں اور فقراء تیری بارگاہ میں حاضر ہیں اور مساکین کا سفینہ تیرے بحرِ کرم کے ساحل پر کھڑ اہے جو تیری وسیع رحمت کی اُمید رکھتے ہیں۔ یاا لہ العا لمین عَزَّوَجَلَّ ! اس مہینے اگر تو صرف ان لوگوں کی ہی عزت بلند کر ے گا جنہوں نے تیری رضاکے لئے روزے رکھے اور قیام کیا تو  گناہوں کے سمندر میں غرق لوگ کہاں جائیں گے؟ اگرتو صرف اطاعت کرنے والوں پررحم فرما ئے گا تو نافرمانوں کا کیا بنے گا؟ اگر تو صرف نیکوں کوقبول فرمائے گا تونافرمانوں کو کون سہارا دے گا؟ یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ !روزے دارکامیاب ہو گئے، راتوں کوقیام کرنے والے کامیابی کی چوٹی پرپہنچ گئے اور اخلاص والے نجات پاگئے، یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن عَزَّوَجَلَّ! ہم تیرے گنہگاربندے ہیں، ہم پررحم فرما اور ہمیں اپنے فضل و احسان سے نواز دے اورہم سب کواپنی رحمت کے ذریعے بخش دے۔(آمین)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
Flag Counter