سب خوبیاں اللہ عزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ خود زندہ اور دوسروں کا قائم رکھنے والا ہے ،وہ پاک اوربلند ہے، اُسے نہ اُونگھ آتی ہے، نہ نیند، اُسے فنا نہیں، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے ، زمین وآسماں کی ہر چیز اس کی عظمت پر گواہ ہے ،عقل اس کی مثل یاشبیہ نہیں پا سکتی،کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے یہاں سفارش کرے، اس کی بارگاہ میں کسی کو سوال و جواب کرنے کی جرأ ت نہیں، مخلوق کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے ہر چیز کا اس کو علم ہے، اوراس کے علم میں سے اتنا ہی پا سکتے ہیں جتنا وہ چاہے ، کوئی اس کے علم میں سے اس کی حقیقت کی تمثیل بھی نہیں پا سکتا، زمین وآسماں اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں، اس کی ہیبت سے ہر چیز کاخوف ظاہر ہے، اوران کی نگہبانی اُسے بھاری نہیں، اور وہ ان کی حفاظت سے نہیں تھکتا، وہی ہے بلند بڑائی والا جو بلند وبرتر عظمت والا ہے ۔
پا ک ہے وہ ذا ت جس نے اپنے بند و ں پر حجِ بیتُ اللہ فرض فرمایا تو انہو ں نے اپنی سو ا ر یو ں کو تیا ر کر لیا۔ان کو اپنے قرب میں بلا یا تو انہوں نے اس کی محبت میں دُو ر ی کو دُور نہ سمجھا اور نہ ہی مصا ئب کی پر وا ہ کی، ان کے چہرے رات کی تاریکی میں چمکتے ہیں۔ پاک ہے وہ ذات جس نے خانۂ کعبہ کو رُکنِ اسلام(یعنی حج) سے مشرَّ ف فرمایا تو جس نے اس رکن کو ادا کیا وہ غم اور تنگی سے نجات پا گیا۔ جو اس کے دروا زے سے دا خل ہوا وہ اما ن پاگیا،بھلا ئی کر نے اور سید ھے راستے پر چلنے وا لو ں پر اس کے میزا ب سے رحمت کا نزو ل ہو تا ہے اور حجرِ اسود اُس شخص کی گواہی دے گا جو اسے صد ق ووفا کے ساتھ بوسہ دے۔ اللہ عزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: