Brailvi Books

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم
52 - 58
 (۲) ...شراب کی حرمت
حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنۡہُ سے رِوَایَت ہے: حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا فرماتی ہیں کہ جب شراب کے حرام ہونے کا حکم نازِل ہوا تو رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے مُنَادِی کو حکم فرمایا کہ وہ  (گلی کوچوں میں)  یہ اِعْلان کر دے: ”خبردار!  بےشک شراب حرام کر دی گئی ہے، پس نہ اسے خریدو...!  نہ بیچو...! !  جس کسی کے پاس شراب موجود ہے وہ اسے بہا دے۔“  (1) 
 (۳) ...رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم کی نصیحت 
حضرت مربع رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنۡہُ حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم میں عرض کیا: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم!  مجھے نصیحت فرمائیے...! ! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: گناہ چھوڑ دو، یہ سب سے بہترین ہجرت ہے، فرائض کی مُحَافَظَت کرو، یہ افضل ترین جہاد ہے  اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کثرت سے کرو ، بے شک تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں کوئی ایسی چیز لے کر حاضِر نہیں ہو سکتی جو اسے کثرتِ ذِکْر سے زیادہ محبوب ہو۔ (2)  
سفر آخرت
حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے زندگی کا طویل حصہ زمانۂ اسلام میں بسر کیا اور ایمان لانے کے بعد اپنے ہر عمل اور فعل سے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے محبوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رِضا


________________________________
1 -   معجم الاوسط، باب العين، من اسمه على، ٣ / ١٦٥، حديث:٤٢٠٠.
2 -   معجم الاوسط، باب الميم،  من اسمه محمد، ٥ / ١٠٥، حديث:٦٧٣٥.