Brailvi Books

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم
50 - 58
 سرکار اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جنت میں تشریف لے گئے تو وہاں حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو بھی مُلَاحظہ فرمایا چنانچہ بخاری شریف میں حضرت سیِّدنا جابر بن عَبْدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”رَاَيْتُنِي دَخَلْتُ الجَنَّةَ فَاِذَا اَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَاَةِ اَبِي طَلْحَةَ میں نے  (خواب میں)  خود کو دیکھا کہ جنت میں داخل ہوا ہوں، وہاں میں نے ابو طلحہ کی بیوی رُمَیْصا  (یعنی حضرتِ اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا)  کو دیکھا۔ (1)  
حضرت اُمِّ سُلَیْم سے مروی احادیث
مروی احادیث کی تعداد
حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے متعدد احادیث روایت کرنے کا شرف حاصل کیا۔ حضرت سیِّدنا امام شمس الدِّین محمد بن احمد ذَہبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ آپ نے 14 احادیث روایت کیں جن میں سے ایک حدیث شریف مُتَّفَق عَلَیْہ  (یعنی بخاری ومُسْلِم دونوں میں)  ہے، ایک صرف بخاری میں اور دو صرف مُسْلِم میں ہیں۔ (2)  
روایت کرنے والے حضرات
حضرت اُمِّ  سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے صحابہ وتابعین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن ہر دو طبقات


________________________________
1 -   بخارى، كتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم، باب مناقب عمر بن الخطاب   الخ، ص٩٣٣، حديث:٣٦٧٩.
2 -   سير اعلام النبلاء، ام سليم بنت ملحان، ٣ / ٥٤١.