Brailvi Books

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم
38 - 58
آپ کا پسینہ مُبَارَک ہے جسے ہم اپنی خوشبو میں مِلا لیتے ہیں۔ (1)  
 (۳) ..مثکیزےکا منہ کاٹ کر بطور یادگار رکھنے کا واقعہ
ایک بار سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار، دو عالَم کے مالِک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم حضرت اُمِّ سُلَيم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے گھر تشریف لائے، گھر میں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے اس کے منہ سے  (اپنا دَہَنِ اقدس لگا کر)  پانی نوش فرمایا تو حضرت اُمِّ سُلَيم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے مشکیزے کا وہ حصہ کاٹ کر اپنے پاس محفوظ کر لیا اور فرمایا کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  (اس سے دَہَنِ اقدس لگا کر پانی نوش فرمانے کے)  بعد اب کوئی بھی اسے منہ لگا کر پانی نہیں پیئے گا۔ (2)  
 (۴) ...بابرکت پیالہ
حضرت سیِّدنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ حضرت اُمِّ  سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس عِیْدان کا ایک پیالہ تھا جس کے بارے میں آپ فرماتی ہیں کہ میں نے پانی، شہد، دودھ اور نبیذ ہر طرح کا مشروب اس پیالے میں رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں پیش کیا ہے۔ (3)  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!  حُضُور سیِّدُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے تَعَلُّق اور نسبت رکھنے والی چیزیں سنبھال کر رکھنا اور ان سے تبرک  (یعنی برکت حاصِل


________________________________
1 -   مسلم، كتاب الفضائل، باب طيب عرق والتبرك به، ص٩١٣، حديث٢٣٣٢.
2 -   مسند ابن الجعد، الجزء التاسع، عبد الكريم بن مالك الجزری، ص٣٢٩، حدیث:٢٢٥٥، ملتقطًا.
3 -   نسائی، كتاب الاشربة، ذكرالاشربة المباحة، ص٩٠٤، حديث:٥٧٦٤.