Brailvi Books

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم
37 - 58
 (۲) ...پسینہ مبارک سے   شیشی بھرنے کا واقعہ
ایک روز تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحِبِ معطر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے ہاں تشریف لائے اور ان کے بچھونے پر آرام فرما ہوئے۔ حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو جا کر بتایا گیا کہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ کے گھر میں آپ کے بچھونے پر آرام فرما ہیں۔ جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا آئیں تو پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پسینہ آیا ہوا تھا اور کچھ پسینہ چمڑے کے بستر پر ایک جگہ اکٹھا ہوا تھا۔ حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنا ڈبہ کھولا اور  (اس میں ایک شیشی نکال کر)  پسینہ مُبَارَک پونچھ کر شیشی میں نچوڑنے لگیں۔  (اس دوران)  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بیدار ہو گئے، دریافت فرمایا: اے اُمِّ سُلَیْم!  کیا کر رہی ہو؟  عرض کیا: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!   (یہ آپ کا مُبَارَک پسینہ ہے)  ہم اس کے ذریعے اپنے بچوں کے لئے برکت کے حُصُول کی امید رکھتے ہیں تو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم نے ٹھیک کیا۔ (   1)  
ایک روایت میں ہے کہ سرکارِ دوعالَم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کے پاس تشریف لاتے تھے تو ان کے پاس قیلولہ کرتے تھے وہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے چمڑے کا بستر بچھا دیتی تھیں اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس پر آرام کرتے تھے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو پسینہ بہت آتا تھا تو وہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پسینہ مُبَارَک جمع کر لیتی تھیں اسے خوشبو اور شیشیوں میں ڈال لیتی تھیں تو نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ سُلَیْم!  یہ کیا ہے؟  عرض کیا:  (حُضُور! )  یہ


________________________________
1 -   مسلم، كتاب الفضائل، باب طيب عرق والتبرك به، ص٩١٣، حديث:٢٣٣١.