Brailvi Books

فَیضَانِ بی بی اُمِّ سُلَیْم
21 - 58
  (جو اس وَقْت بہت کم عمر تھے)  کلمۂ شہادت کی تلقین کرتے ہوئے فرماتیں، کہو: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ، کہو: اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ تو حضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسی طرح کہنے لگے۔ یہ دیکھ کر ان کے والِد مالِک بن نَضَر نے آپ سے کہا کہ میرے بیٹے کو مت بگاڑ۔ فرمایا: میں اسے بگاڑ نہیں رہی۔ ()  اس واقعے کے بعد مالِک بن نَضَر ملک شام کے سفر پر روانہ ہوا، (1)  تو راستے میں کسی دشمن سے ٹکڑاؤ ہو گیا اور اُس نے اِسے قتل کر ڈالا۔ (2)  
حضرت اُمِّ سُلَیْم کا دوسرا نکاح
مالِك بن نَضَر کے قتل کے کچھ عرصے بعد جبکہ حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا عِدَّت گزار چکی تھیں تب حضرت ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آپ کو نکاح کا پیغام دیا۔ ان کا تَعَلُّق بھی قبیلہ بنونجَّار سے تھا لیکن ابھی تک انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا اس لئے حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے انکار کر دیا اور شادی کے لئے اسلام قبول کرنے کی شرط لگا دی۔ () مروی ہے کہ آپ نے ان سے فرمایا: اے ابو طلحہ!  تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارا معبود جس کی تم عبادت کرتے ہو محض ایک درخت ہے جو زمین سے اُگا اور فلاں قبیلے کے حبشی نے اسے تراش  (کر کسی بت کی شکل میں بدل)  دیا؟  ابو طلحہ نے کہا: ہاں!  کیوں نہیں۔ فرمایا: تو کیا زمین سے اگنے والی ایک لکڑی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہوئے تمہیں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی جسے فلاں قبیلے کے حبشی نے تراش  (کر بت کی شکل میں بدل)  دیا ہے...! !  پھر فرمایا: لہٰذا کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا کوئی عِبادت کے لائق نہیں اور حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کے رسول ہیں  (اگر تم ایسا کرو)  تو میں تم سے شادی کر لوں گی اور اس کے عِلاوہ کچھ مہر بھی نہیں مانگوں گی۔ حضرت ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے سوچنے کی مہلت مانگی اور واپس چلے گئے، پھر جب آئے تو ایمان ان کے دل میں سرایت کر چکا تھا اور کہنے لگے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا کوئی معبود نہیں اور 


________________________________
1 -   طبقات ابن سعد، ومن نساء بنى عدى بن النجار، ام سليم بنت ملحان، ٨ / ٣١٢.
2 -   الاصابة، حرف السين، القسم الاول، ام سليم بنت ملحان، ٨ / ٤٦٠.
3 -   طبقات ابن سعد، و من نساء بنى عدى بن النجار، ام سليم بنت ملحان، ٨ / ٣١٢.
4 -   طبقات ابن سعد، و من نساء بنى عدى بن النجار، ام سليم بنت ملحان، ٨  / ٣١٣.