عَبْدُ الْمُطَّلِب بنونجَّار کے رشتہ دار ہیں۔ (1)
نِکاح اور خاندان
پہلا نِکاح اور اولاد
قبولِ اسلام سے پہلے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نِکاح قبیلہ بنو نجَّار ہی کے ایک شخص مالِک بن نَضَر سے ہوا تھا (2) اور اس سے آپ کے دو بیٹوں بَراء اور اَنَس کا ذِکْر ملتا ہے۔ (3) ان دونوں نے بھی اسلام قبول کرنے کی سَعَادت حاصل کی اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحابیت کا شرف پایا۔
٭ حضرت بَراء بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ: غزوۂ اُحُد، خندق اور بعد کے غزوات میں سرکارِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ شریک ہوئے، جنگ میں بہت بہادری سے لڑا کرتے تھے اور دشمن پر غالب آتے تھے۔ (4) پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ”بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس کتنے ضعیف لوگ ہیں جنہیں بہ ظاہِر کمزور و ناتُواں سمجھا جاتا ہے لیکن اگر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر قسم کھا لیں تو ضرور اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی قسم کو پورا فرما دے گا، بَرا بن مالِک بھی انہی لوگوں میں سے ہے۔“ (5)
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح،باب علامات النبوۃ،الفصل الاول،۸ / ۱۲۳.مرقاة المفاتيح، كتاب الفضائل والشمائل، باب علامات النبوة، الفصل الاول، ١٠ / ٥٣٦، تحت الحديث:٥٨٥٩، ملتقطًا.
2 - طبقات ابن سعد، و من نساء بني عدی بن النجّار، ام سليم بنت ملحان، ٨ / ٣١٢.
3 - طبقات ابن سعد، تسمية من نزل البصرة من اصحاب الخ، انس بن مالك، ٧ / ١٢.
4 - طبقات ابن سعد، تسمية من نزل البصرة من اصحاب الخ، براء بن مالك، ٧ / ١١.
5 - مستدرك، كتاب معرفة الصحابة، ذكر شهادة البراء بن مالك، ٤ / ٣٤١، حديث:٥٣٢٥.