Brailvi Books

حیرت انگیز حادثہ
25 - 32
ميٹھے ميٹھے آقا مدينے والے مصطفےٰصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جلوؤں میں ہماری روح قبض ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے بے شُمار ممالک میں سنّتوں کی بہاریں لٹا رہی ہے۔ ہر مسلمان کو چاہے دنیا و آخِرت کی بہتری کی خاطر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر اپنا یہ ذہن بنا لے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے''اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (9)کلمہ پاک کا ورد کرنے لگے
    ضلع اوکاڑہ(پنجاب پاکستان) کے شہردیپالپور کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے چچا جان محمد رفیق عطاری دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور قبلہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے مرید تھے۔پڑھے لکھے نہیں تھے مگر مَدَنی کاموں میں شرکت رہتی۔ صدائے مدینہ کا روزانہ معمول تھا اور اس کیلئے صبح جلدی بیدار ہوکر دُور دُور تک صدائے مدینہ لگا کر مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے بیدا رکرتے ۔ اس عادت کی بناپر یہ سارے''دیپالپور'' میں مشہور تھے۔ 26
Flag Counter