آج کل کی بُری صُحبت اور گھرو ں کا فينسی ماحول ،T.V اور انٹر نیٹ کے ذريعہ فلميں اور ڈِرامے ديکھنے اور گانے باجے سننے کی منحوس عادتوں کی تباہ کاريوں سے ڈَراتی، خبردار کرتی اسی اسپتال کے وارڈ ميں موت کی ايک لرزہ خيز اور عبرت انگيزحکایت اُس مرحوم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتائی کہ عجيب اِتّفاق ہے کہ دعوتِ اسلامی والے نوجوان نے ماشآء اللہ عَزَّ وَجَلّ قراٰنِ پاک کی تلاوت کرتے اور کَلِمَہ طَیِّبَہ پڑھتے پڑھتے جس وارڈ ميں جان دی چند دن پہلے ايک نوجوان (ماڈرن) لڑکی بھی آگ ميں جُھلس کر اِسی وارڈ ميں پہنچی مگر موت کے وقت اُس لڑکی کی زَبان پر (مَعَاذَ اللہ عَزّوَجَلََّ)يہ تھا۔ گانا سناؤ! گانا سناؤ! ناچ دکھاؤ! ناچ دکھاؤ! اسطرح کہتے کہتے اُس بدنصيب لڑکی کا انِتقال ہوگيا۔ اگر وہ لڑکی مسلمان تھی تو اللہ عَزّوَجَلَّ بے چاری کی مغفرت فرمائے ۔اٰمين بِجاہِ النّبَیِّ الْاَمين صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم