قادِريہ رَضَويہ ميں داخل ہوکر عطاری بھی بن گئے۔ ا لغَرَض دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول اور ايک ولی ِکامل کے دامن سے وابستگی نے ان کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا کرديا اور وہ گناہوں سے توبہ کرکے سنتوں بھری زندگی گزارنے لگے۔
ایک دن کپڑوں میں آگ لگنے کے سبب بے چارے بری طرح جھلس گئے۔اسپتال لے جایا گیا ،ڈاکٹروں نے بتایاکہ ان کا جِسْم 80فیصد جھلس چکا ہے مگر دیکھنے والے حیرت زدہ تھے کہ تکلیف کا اظہار کرنے کے بجائے وہ ذِکْر و دُ رُود میں مشغول تھے۔اعتکاف کے دوران انہوں نے جو سورتیں اور دعائیں یاد کی تھیں وقفے وقفے سے انہیں بھی پڑھ رہے تھے۔کم و بیش 48گھنٹے اسی طرح وَقْتاًفَوَقْتاً قراٰنِ پاک کی سورتیں اور مختلف دعائیں وغیرہ پڑھتے رہے اور صبح اذانِ فجر کے وقت بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبَہ