Brailvi Books

حیرت انگیز حادثہ
22 - 32
پہنچے تو حیرت انگیز طور پر قبرستان کے اندر جانے اور تدفین کی اجازت بھی مل گئی، اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ سنّت کے مطابق تدفین ہوئی اوربعدِ تدفین ''تلقین'' کے بعد، قبر پر اذان دینے کی ترکیب بھی بنائی گئی۔

                                                                                                                           اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (8)اَچھی صُحبت اَچھی مَوت
    ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ ٹنڈو الٰہیار( سندھ )کے ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے متاثر ہوکر عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے پانچوں وقت کی نماز پابندی سے شروع کردی اوررَمَضان المبارک کے آخری عشرہ ميں عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ دس دن میں قراٰنِ پاک کی چند سورتیں ، دعائیں اور سنتيں بھی یاد کرنے کی سعادت ملی چہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سر پر سبزَ عمامے کا تاج سجانے کی نیت کے ساتھ ساتھ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مَدَنی قافِلوں میں سفر کیلئے بھی نام لکھوایا اور اميرِ اَہلسنَّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ذريعے سلسلہ عاليہ
Flag Counter