حیرت انگیز حادثہ |
صاحبزادے محمد عمیر عطاری نے اس طرح اچانک کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرد شروع کرنے کی وجہ دریافت کی ؟ انہوں نے فرمایا:''بیٹا سامنے دیکھو میرے پیرومرشِد امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنے کی تلقین فرمارہے ہیں۔''یہ کہہ کر دوبارہ بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنا شروع کردیااور اسی طرح
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ
کا وِرد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی ۔انکے صاحبزادے کا بیان ہے کہ وفات سے پہلے بعدِ نمازِ مغرب ابا جان نے فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ بھی پُر کيا تھا۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(6)عطّاريہ ہونے کی بَرَکت
باب الاسلام (سندھ ) کے مشہور شہر سکھر کے ایک اسلامی بھائی نے ايک مکتوب بھيجا ۔جس ميں کچھ يوں تحرير تھا کہ ميری ہمشیرہ کم وبيش 12 سال سے بيمار تھی، طویل عرصہ بیمار رہنے کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی نازک ہوچکی تھی ۔جس