بھی پڑھتیں۔ بلند آواز سے کلِمَہ طَیِّبہ کا وِرْد کرنے سے پورا کمرہ گونج اٹھتا تھا۔ عجیب ایمان افروز منظر تھا۔جو آتامزاج پرُسی کے بجائے ان کے ساتھ ذِکْرُ اللہ شروع کردیتا ۔ڈاکٹرز اوراسپتال کا عملہ حیرت زدہ تھا کہ یہ اللہ کی کوئی مقبول بندی معلوم ہوتی ہے ورنہ ہم نے تو آج تک مریض کی چیخیں ہی سنی ہیں اور یہ مریضہ شکوہ کرنے کے بجائے مسلسل ذِکْرُاللہ عَزَّوَجَلّ َمیں مصروف ہے۔ تقریباً12گھنٹے تک یہی کیفیت رہی ۔اذانِ مغرب کے وقت اسی طرح بلند آواز سے کلِمَہ طَیِّبہ کا وِرْد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یہ خوش نصیب اسلامی بہن بھی دعوتِ اسلامی کے