Brailvi Books

حیرت انگیز حادثہ
12 - 32
سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی چادر مبارکہ پھیلائے ہوئے اجتماعِ ذکرو نعت میں جلوہ افروز ہیں اور خوش نصیبوں کو بلا بلا کر چادر مبارَکہ میں چُھپارہے ہیں۔ اتنے میں مرحوم عبدالغفار عطّاری علیہِ رَحْمۃُ الباری بھی سنت کے مطابق سفید مدنی لباس میں عِمامہ سر پر سجائے نمودار ہوئے توسرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مرحوم کو بھی دامنِ رَحمت میں چُھپالیا۔''
ڈھونڈا ہی کریں صَدْرِ قِیامت کے سپاہی

وہ کس کو ملے جو ترے دامن میں چُھپا ہو

             دیکھا انہیں مَحشر میں تو رَحمت نے پُکارا

             آزاد ہے جو آپ کے دامن سے بندھا ہو
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(3) سنّتوں بھرے بیان کے دوران انتقال
    ہند(انڈیا)کے صوبہ یوپی کے مشہور شہر (کانپور) کے مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد رفیق عطاری شبِ بَرَأت کو مسجد میں سنتوں بھرا بیان فرمارہے تھے کہ
Flag Counter