Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
7 - 50
حافظ ملت ایک نظر میں
    حافظ ملت حضرت علامہ عبد العزیز صاحب مراد آبادی علیہ الرحمۃ ہندوستان کے مشہور صوبہ یو۔پی کے ایک مغربی ضلع مراد آباد کے قصبہ بھوجپور میں ۱۸۹۴ ؁ ء میں پیدا ہوئے آپ دنیائے اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے بانی ہیں ۔ آپ نے اپنی عظیم جامعہ کو حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمۃ کی طرف نسبت کرتے ہوئے اس کا نام جامعۃ اشرفیہ رکھا ۔ 

    جس وقت آپ علیہ الرحمۃ نے استاد مکرم حضرت صدر الشریعہ علامہ امجد علی صاحب علیہ الرحمۃ (صاحب بہار شریعت ) کے حکم پر تکمیل درسیات کے بعد اعظم گڑھ ضلع کے قصبہ مبارکپور تشریف لائے اس وقت یہاں ایک مدرسہ ''مصباح العلوم '' کے نام سے قائم تھا ۔ حضرت حافظ ملت علیہ الرحمۃ کی انتھک محنت کے باعث اللہ عزوجل نے اسی چھوٹے سے مدرسے میں برکت عطا فرمائی اور بالآخر یہ مدرسہ ایک عظیم الشان پھل دار درخت کی حیثیت سے جامعہ اشرفیہ کے نام سے متعارف ہوا ۔ چناچہ جامعہ اشرفیہ کے فاضلین آج بھی اس جامعہ کے پرانے نام کی طرف نسبت کرتے ہوئے دنیابھر میں مصباحی معروف ہیں ۔ 

    حضرت حافظ ملت علیہ الرحمۃ ایک عہد ساز اور انقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے۔ آپ علیہ الرحمۃ نے زندگی کے قیمتی لمحات انتہائی خوبی سے دین ومسلک کی خدمت و اہتمام میں گزارے ۔ آپ کے پاکیزہ اور روحانی کیفیات سے سرشار وجود میں بھی اخلاق کریمانہ اور اوصاف بزرگانہ کا ایک جہاں آباد تھا ۔ آپ اخلاق ، جہد مسلسل ، استقلال ، ایثار ، ہمت ، کردار ، علم ، عمل ، تقوی ، تدبر ، اسلامی سیاست ، ادب ، تواضع ، استغناء ، توکل ،قناعت اور سادگی جیسے بے پناہ اوصاف سے بھی مزین تھے ۔

    جامعہ اشرفیہ کی تعمیر کے وقت جب آپ علیہ الرحمۃ کی خدمت میں کوئی عقیدت مند
Flag Counter