درست کر دیا گیا ہے ۔
۳۔ آیات قرآنیہ کا ترجمہ ، امام اہلسنت ،مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن ''کنز الایمان '' سے مستفاد کیا گیا ہے ۔
۴۔ احادیث مبارکہ کی تخریج وغیرہ کردی گئی ہیں تاکہ قاری باآسانی انہیں اصل کتاب سے تلاش کرسکے ۔
۵۔ مختلف مقامات پر دقیق عبارتوں کو باآسانی سمجھنے کے لئے حواشی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے استفادہ کرنا مزید آسان ہو گیا ہے
۶۔ کتاب کے مصنف حافظ ملت عبد العزیز مبارکپوری علیہ الرحمۃ کا مختصر سا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے ۔
ہمیں امید ہے کہ اس کاوش کو قارئین کرام پسند فرمائیں گے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے کوئی رائے ہو تو آگاہ فرمائیں گے ۔