Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
5 - 50
عرض ناشر
    مسلمان کی سب سے گراں قدر دولت ، ایمان ہے جس کی حفاظت کے لئے ہر وقت کوشاں رہنا ضروری ہے ۔ آج ایمان کے لڑیرے، شیطان کے پیروکار ہماری صفوں میں گھس کر بھر پور طریقے سے گمراہ کرنے میں سرگرداں ہیں ۔قرآن وحدیث دکھا دکھا کر، آیات واحادیث کے حقیقی معنی سے کتمان چشم کرکے گمراہیت ، نجدیت ، وھابیت اور دیوبندیت کو فروغ دینے کی اپنی سی کوشش کررہے ہیں ۔ ان بدمذھبوں کے عقائد سے واقفیت انتہائی ضروری ہے ۔ الحمد للہ عزوجل علماء حقہ علمائے اہلسنت نے اس سلسلے میں کتب تحریر فرمائیں اور مسلمانوں کو باخبر رکھنے کی کوشش کی ۔

    زیر نظر کتاب المصباح الجدید ( حق وباطل کا فرق) بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن اس کتاب کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے جس کا اندازہ قاری کو اس کتاب کے مطالعہ سے ہوجائے گا ۔ مصنف علیہ الرحمۃ نے نہایت آسان انداز میں عوام کی ذہنی سطح کے مطابق اسے سوال وجواب کے انداز میں مرتب کیا ہے ۔ 

    اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ہر سوال کا جواب دیوبندیوں کے اپنے علماء کی کتب سے باحوالہ دیئے ہیں جس سے ان کے باطل اور کفریہ عقائد کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ 

     المدینۃ العلمیہ نے اس کتاب کو چھاپ کر شائع کیا۔ اب دوسرا ایڈیشن ترمیم اور اضافہ کے ساتھ شائع کررہا ہے ۔جس کے لئے فاضل علماء کی خدمات حاصل کیں اور اس کی اشاعت میں درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا ۔

۱۔عربی وفارسی کی اصل عبارت کے ساتھ ساتھ ان کا ترجمہ بھی لکھا گیاہے ۔ 

۲۔عربی عبارات میں جو کتابت کی غلطیاں تھیں انہیں اصل کتب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
Flag Counter