Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
48 - 50
کی شان میں توہین کرنے والے مرتدین براہ مکر وفریب،اتحاد واتفاق کاجھوٹا منافقانہ نعرہ بہت لگاتے ہیں اور زور سے لگاتے ہیں۔ اور جو متصلب(۱) مسلمان اپنے دین وایمان کو بچانے کیلئے ان سے الگ رہے اسکے سراختلاف وافتراق (۲)کاالزام تھوپتے ہیں جو مخلص مسلمان شرع کے روکنے کی وجہ سے ان بدمذہبو ں کے پیچھے نماز نہ پڑھے اسکو فسادی اور جھگڑالوبتاتے ہیں ۔جو صحیح العقیدہ مسلمان فتوی حسام الحرمین کے مطابق سید عالم صلی اﷲتعالے علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کافر و مرتد کہے اسکو گالی بکنے والاقرار دیتے ہیں ایسے تمام صلح کلی(۳) منافقوں سے میرا مطالبہ ہے کہ اگر واقعی تم لوگ سُنی مسلمانوں سے اتحادواتفاق چاہتے ہو توسب سے پہلے بار گاہ الہی میں اپنے عقائد کفریہ وخیالات باطلہ سے سچی توبہ کرڈالو۔ خدا و رسول جل جلالہ ،وصلے اﷲتعالے علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے سے باز آجاؤ اور گستاخی کرنے والوں کی طرفداری اور حمایت سے الگ ہوجاؤ اور سچاسُنّی مذہب قبو ل کرلو۔ اگر ایسا کرلوتوتمہارے اورہمارے درمیان بالکل اتحادواتفاق ہوجائے گا اور اگر خدا نخواستہ تم اپنے اعتقادات کفریہ سے توبہ کرنے پر تیاّر نہیں، تم گستاخی کرنے اور لکھنے والے مولویوں سے رشتہ ختم نہیں کرسکتے ۔ سُنّی مذہب قبول کرنا تمہیں گوار ا نہیں تو ہم قرآن وحدیث کی تعلیمات حقّہ کو چھوڑکر بددینوں ، بدمذہبوں سے اتحاد نہیں کرسکتے رہا متصلب سُنّی مسلمان کوجھگڑالو،فسادی، گالی بکنے والا، کہنا تو یہ پُرانی دھاندلی اور زیادتی ہے ۔ گالی تو وہ بک رہا ہے جس نے تقویت الایمان لکھی جس نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بڑابھائی بنایا جس نے رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم اور دوسرے انبیائے کرام کو بارگاہ الہی میں ذرہ ناچیز سے بھی کم تراور چما ر(۴) سے بھی زیادہ ذلیل کہاگالی تووہ بک رہا ہے جس نے حفظ الایمان ص ۸ میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کو پاگلوں اور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)پختہ عقیدہ والا ۔(۲)جدائی (۳) وہ شخص جو ہر مذہب وملت اور دوست ودشمن سے یکساں سلوک رکھے ۔

(۴) موچی ۔ کمینہ ۔ نیچ
Flag Counter