جانوروں چوپایوں کے علم غیب کی طرح ٹھہرایا بدزبانی تو وہ کررہا ہے جس نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم مقدس کوشیطان کے علم سے کم قرار دیا اصل جھگڑا لوتووہ ہے جس نے تحذیر الناس میں مسئلہ ختم نبوت کا انکار کیا اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوآخری نبی مانناعوام جاہلوں کاخیال بتایاواقعی فسادی تو وہ ہے جس نے براہین قاطعہ میں اﷲتعالی کے متعلق جھوٹ بول سکنے کانیاعقیدہ گھڑا اور جس نے اُردو زبان میں سرکار رسالت علیہ الصلاۃ والسلام کو علمائے دیوبند کا شاگرد بنایا ۔ سُنّی مسلمان نہ جھگڑا لو اور فسادی ہے نہ گالی بکنے والا وہ تو شریعت اسلامیہ کے حکم کے مطابق ان گستاخ مولویوں کوکافرومرتد کہتاہے جو بارگاہِ احدیت اور سرکار رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں گستاخی کرتے اور ضروریات دین کے منکرہیں ۔عقائد ضروریہ دینیہ کی مخالفت کرنے والوں کو کافر ومرتد کہنا ان کے حق میں منافق کالفظ استعـمال کرنا ہرگز ہرگز گالی نہیں ہے خود اﷲتعالے نے قرآن مجید میں کافر ، کفار ، مشرکین ، منافقین وغیرہ کلمات مخالفین اسلام کے حق میں ارشاد فرمایاہے توکیا کوئی بدنصیب اتنا کہنے کی جرات کرسکتاہے کہ قرآن عظیم نے گالی دی ہے ۔ معاذاﷲتعالی
مسلمانو!وہابیوں دیوبندیوں سے تمہیں نہ حجت (۱)کرنے کی ضرورت ہے نہ ان کا زق زق بق بق (۲)سننے کی حاجت ہے تم ا ن سے گالی گلوچ اور جھگڑا نہ کروبس تم ان کی صحبت سے دور ہو اپنے سے ان کو دور رکھو تمہارے آقانبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تمہیں یہی تعلیم دی ہے چنانچہ ارشاد فرماتے ہیں