بدمذہبوں بددینوں کے متعلق احکام شرعی
مجـلس علماء فیض الرسول براؤں شریف ضلع بستی(یـوپـی )
ہر سُنّی مسلمان کومطلع کیا جاتاہے کہ دیوبندی مذہب کے بانی مولوی قاسم نانوتوی صاحب نے اپنی کتاب تحذیر الناس ( ص ۳ وص ۱۴ و ص ۲۸ ) میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آخری نبی ہونے کا انکار کیا اور پیشوائے وہابیہ مولوی رشید احمدگنگوہی ومولوی خلیل احمد انبیٹھوی نے براہین قاطعہ (ص ۵۱ ) میں سرکار مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم اقدس کوشیطان ملعون کے علم سے کم قرار دیا اور مبلغ وہابیہ مولوی اشرف علی تھانوی صاحب نے حفظ الایمان (ص۸)میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم غیب کو ہر خاص و عام انسان بچّوں پاگلوں او ر جانور وں کے علم غیب کی طرح بتایا چونکہ یہ باتیں یعنی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوآخری نبی نہ ماننا یا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کو شیطان کے علم سے کم بتانایاحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کو بچوں یاپاگلوں اور جانوروں کے علم غیب کی طرح قرار دیناتمام پیشوا مولوی نانوتوی مولوی گنگوہی مولوی انبیٹھوی اور مولوی تھانوی صاحبان بحکم شریعت اسلامیہ کافر و مرتد ہوگئے فتاوی حسام الحرمین ص ۱۱۳ میں ہے