احمد صاحب انبیٹھوی اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں ۔
حوالہ براہین قاطعہ ۔ مصنفہ مولوی خلیل احمد انبیٹھوی مصدقہ مولوی رشید احمد گنگوہی صفحہ ۵۱ الحاصل غور کرنا چاہیئے کہ شیطان و ملک الموت(۱) کا حال دیکھ کہ علم محیط زمین (۲)کافخر عالم(۳) کو خلاف نصوص قطعیہ کے بلادلیل محض قیاس فاسدہ (۴)سے ثابت کرنا شرک نہیں توکون سا ایمان کا حصہ ہے شیطان و ملک الموت کو یہ وسعت نص سے ثابت ہوئی ۔ فخر عالم کی وسعت علم کی کونسی نص قطعی ہے جس سے تمام نصوص کورد کر کے ایک شر ک ثابت کرتاہے ۔
تنبیـہ :۔مسلمانو! غور کر و ۔مولوی خلیل احمد صاحب ومولوی رشید احمد صاحب پیشوائے علمائے دیوبند نے ساری زمین کا علم حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے تو شرک کہا۔ مگر اسی شرک کوشیطان کے لئے نہایت خوشی کے ساتھ نص سے ثابت مانا۔ شیطان مردود سے ایسی خوش عقید گی اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ایسی عداوت اسی عداوت نے توعقل کو رُخصت کردیا۔ یہ بھی سمجھ میں نہ آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے جس علم کاثابت کرناشرک ہے وہ شیطان کیلئے کیسے ایمان ہوسکتاہے اوروہ بھی نص سے یعنی قرآن و حدیث سے۔ کہیں قرآن و حدیث سے بھی شرک ثابت ہوتا ہے یہ شیطان سے عقیدت مندی ہے کہ اس کے علم کو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم سے بڑھادیا ۔
مسلمانو!انصاف کرواور بلارعایت کہوکیا اس میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توہین نہیں ہے ؟ ہے اور ضرور ہے اور اگر کوئی طرف دار شخصیت پرست نہ مانے تو اسی کو کہو کہ تیرافلاں مولوی علم میں شیطان کے برابر ہے دیکھوجامہ سے باہر ہوجائیگا۔ حالانکہ اس کوبرابر ہی کہاہے اور اگرکسی دیوبندی مولوی کوشیطان کے مقابل گھٹادیا جائے تومعلوم نہیں کہاں تک نوبت پہنچے ۔مسلمانو ! شریعت مطہرہ کا حکم ہے کہ جس کسی نے مخلوق کوحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم