Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
41 - 50
کہاجائیگاوہ کفر کی حمایت ہے اور کفر کی حمایت میں سوائے ذلّت اور رسوائی کے اورکیا ہوسکتا ہے مولی تعالے توبہ کی توفیق دے۔ 

سوال نمبر ۲۹ ۔ کیاعلمائے دیوبند کے نزدیک اُمتی عمل میں نبی کے برابر ہوسکتا ہے ؟

جواب ۔ہاں علماء دیوبند کا یہی عقیدہ ہے کہ اُمتی عمل میں نبی کے برابر ہوسکتا ہے بلکہ نبی سے بڑھ سکتاہے ۔چنانچہ علمائے دیوبند کے پیشوابانی مدرسہ دیوبند مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی تحریر فرماتے ہیں 

حوالـہ :۔ تحذیرالناس مصنفہ مولوی محمدقاسم صفحہ ۵۔ انبیاء اپنی اُمت سے اگر ممتاز ہوتے ہیں توعلوم ہی میں ممتاز ہوتے ہیں باقی رہا عمل اس میں بسا اوقات بظاہر اُمتی مساوی (۱) ہوجاتے ہیں بلکہ بڑھ جاتے ہیں ۔ 

فائـدہ:۔ مسلمانو! یہ ہے عقیدہ علمائے دیوبند کا۔عمل نبی کی اُمتی پرکوئی فصیلت نہیں مانتے ۔عمل میں نبی کو اُمتی کے برابر کر تے ہیں بلکہ بڑھاتے ہیں انہوں نے علم میں فضیلت دی تھی ۔ مگرتھانوی صاحب نے اسے بھی اڑادیا کہہ دیا کہ ایسا علم تو پاگلوں،جانوروں کوبھی ہے ملاحظہ ہوحوالہ نمبر ۲۸ ۔ 

سوال نمبر ۳۰ :۔علماء دیوبند کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاعلم زیادہ ہے یا شیطان کا۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاعلم قرآن وحدیث سے ثابت ہے یاشیطان علیہ اللعن کا(۲)۔

جواب ۔ علمائے دیوبند کے نزدیک حضور صلی اﷲتعالے علیہ وسلم کے علم سے شیطان کاعلم زیادہ ہے اور شیطان کے علم کی زیادتی قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وسعت علم(۳) کے لئے ان کے نزدیک کوئی نص قطعی (۴) نہیں چنانچہ مولوی خلیل
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)برابر         (۲)اس پر لعنت ہو 

(۳)زیادتی علم     (۴)قرآن پاک کی وہ آیت جس سے احکام مکمل واضح ہوں
Flag Counter