صاحب کی کیا تخصیص ہے ایسا علم تو زید وعمروبلکہ ہر صبی و مجنون بلکہ جمیع حیوانا ت و بہائم کیلئے بھی حاصل ہے تو یقینا وہ طرف دارلوگ بھی جامہ سے باہر ہوجاتے ہیں(۱) اور کہ دیتے ہیں کہ اس میں مولوی اشرف علی صاحب کی توہین ہے حالاں کہ بالکل وہی عبارت ہے جو اشرف علی صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے لکھی ہے صرف نام کا فرق ہے اور حفظ الایمان کی عبارت کی جس قد ر تاویلیں کی گئی ہیں وہ سب اس میں جاری ہیں مگر پھربھی کہتے ہیں کہ تھانوی صاحب کی توہین ہے مسلمانو!غور کرو جس عبارت میں مولوی اشرف علی صاحب کی توہین ہووہی عبارت حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے بولی جائے تو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توہین نہ ہو اسکا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ طرفدار لوگ اپنے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مرتبہ مولوی اشرف علی صاحب کے برابر بھی نہیں مانتے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ جس بات میں تھانوی صاحب کی توہین ہو اس میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توہین نہ ہو غضب ہے حیرت ہے اس طرفداری کی کوئی اِنتہا ہے نبی کے مقابلہ میں تھانوی جی کی ایسی کھلی طرف داری۔