کیا ایسا علم غیب علمائے دیوبند کے نزدیک بچّوں ،پاگلوں جانوروں کوبھی حاصل ہے کیا علماء دیوبند میں سے کسی نے ایسالکھا ہے؟
جواب ۔علماء دیوبند کے نزدیک ایسا علم غیب تو ہر زید وعمرو بلکہ ہر بچے اور ہر پاگل اور تمام حیوانوں کوبھی حاصل ہے دیوبندیوں کے پیشوا مولوی اشرف علی صاحب تھانوی نے اپنی حفظ الایمان میں لکھا ہے ۔ ملاحظہ ہو ۔
حوالہ: حفظ الایمان صفحہ ۸۔پھریہ کہ آپ کی ذات مقدسہ پر علم غیب کاحکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہوتودریافت طلب یہ امرہے کہ اس غیب سے مراد بعض غیب ہے یا کل۔اگر بعض علوم غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کیا تخصیص (۱)ہے ایسا علم غیب تو زید و عمرو بلکہ ہر صبی (۲)ومجنون(۳) بلکہ جمیع حیوانات وبہائم (۴)کے لئے بھی حاصل ہے۔
فائدہ:۔اس عبارت میں مولوی اشرف علی صاحب نے علم غیب کی دو قسمیں کیں، کل اور بعض، پھر کل کو بعد میں عقلاً ونقلاً باطل کیا اور نہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے کوئی کل مانتا ہے۔رہابعض علم غیب وہ یقینا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہے اسی علمِ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پاگلوں اور جانور وں کے علم سے تشبیہ دی جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سخت توہین ہے ۔
ان کے بعض عقیدت مندلوگ محض طرف داری میں کہہ دیا کرتے ہیں کہ عبارت میں نبی صلی اﷲتعالے علیہ وسلم کی توہین نہیں ہے مگریہ محض اشر ف علی صاحب کی کھلی طرفداری ہے اسلئے کہ اگر یہی عبارت مولوی اشرف علی صاحب کیلئے بول دی جائے اور کہاجائے کہ مولوی اشرف علی صاحب کی ذات پر علم کاحکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہوتو دریافت طلب یہ امر ہے کہ اس علم سے مراد بعض علم ہے کل ۔اگر بعض علوم مراد ہیں تو اس میں مولوی اشرف علی