Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
38 - 50
کافر و مشرک جانتے ہیں اور انہیں نجدیوں کے ہم عقیدہ ہیں جو مسلمانان اہلسنت کے قتل کو جائز سمجھتے ہیں اگر چہ اس وقت فریب دینے کے لئے اور مسلمانوں کو پھانسنے کیلئے اہل سنت بنتے ہیں اور اپنے کو اہلسنت لکھنے لگے مگر یہ فریب کاری کیسے کام آسکتی ہے مولوی رشید احمد صاحب نے نجدی کی تعریف کرکے ثابت کردیا کہ علماء دیوبند پکے وہابی اورنجدیوں کے ہم عقیدہ ہیں ہرگز اہلسنّت نہیں بلکہ اہلسنت کے دشمن ،ان کے خون کے پیاسے ہیں خدائے تعالی مسلمانوں کوتوفیق دے کہ وہ ان کے مکر سے بچیں اورجانیں کہ مسلمانوں کو کافر ومشرک کہنے والا کون ہے؟ اس سے کیا تعلق رکھنا چاہے ؟ 

فائـدہ: ۔ مولوی اشرف علی صاحب نے عبدالنبی نام رکھنے کو شرک کہا جس کاثبوت حوالہ نمبر ۲۷ میں گزرا ۔ اور ان کے پیر حاجی امداد اﷲصاحب مہاجر مکی رحمۃ اﷲتعالے علیہ شمائم امدادیہ میں فرماتے ہیں کہ عباداﷲکو عباد الرسول کہہ سکتے ہیں ۔ (۱)

    جس سے صاف ظاہر ہے کہ عبدالنبی نام رکھنا جائز ہے یعنی جس کو تھانوی صاحب شرک کہہ رہے ہیں اسی کو ان کے پیر حاجی امداد اﷲصاحب جائز فرما رہے ہیں اگر حاجی اِمداد اﷲصاحب کا قول صحیح ہے تو عبدالنبی نام رکھنا جائز ہوا حالانکہ مولوی اشرف علی صاحب اسے شرک کہہ رہے ہیں ۔ مسلمانوبتاؤ !جائز کو شرک کہنے والا کون ہے؟اور اگر تھا نوی صاحب کا قول صحیح مانا جائے تو عبدالنبی نام رکھنا شرک ہوا اسی کوحاجی امداد اﷲصاحب جائز فرمارہے ہیں اب بتاؤ شرک کو جائزکہنے والا کون ہے ،پیرو مرید دونوں میں سے کسی ایک کاتو حکم بتاؤ ۔ کیابتاؤ گے یہ بدذات وہابیت کے کرشمے ہیں ساون کے اندھے (۲)کی طرح ہر چیز میں شرک ہی نظر آتا ہے ۔ 

سوال نمبر ۲۸ : نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جو اﷲ رب العزت نے بعض علم غیب عطا فرمایا تو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)اللہ کے بندوں کو رسول کا بندہ کہہ سکتے ہیں ۔

(۲)جو کیفیت ایک دفعہ نظر میں سما جائے وہی ہمیشہ پیش نظر رہتی ہے ۔
Flag Counter