Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
33 - 50
کے نزدیک عین اسلام ہے جیسا کہ حوالہ نمبر ۲۱میں گزرا اور یہ بات صحیح ہے مولوی اسمٰعیل دہلوی نے اپنی کتاب صراط مستقیم میں لکھا ہے کہ نماز میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کا خیال لانا اپنے گدھے اور بیل کے خیال میں ڈوب جانے سے بدرجہابدتر ہے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاخیال چونکہ تعظیم کے ساتھ آتا ہے لہٰذا شرک کی طرف کھینچ لے جاتا ہے ملاحظہ ہو ۔
حوالہ ۔صراط مستقیم صفحہ ۸۶۔صرف ہمت بسوی شیخ و امثال آں از معظمین گوجناب رسالت مآب باشند بچندیں مرتبہ بدتر انا مستغراق درصورت گاؤخرخوداست کے خیال آں باتعظیم وجلا ل بسویدائے د ل انسان می چپد۔ بخلاف خیال گاؤخرکہ نہ آن قدر سپید گی می بودنہ تعظیم ۔ بلکہ مہمان محقرمی بودوایں تعظیم وجلال غیر کے در نماز ملحوظ و مقصودمی شودبشرک می کشد(۱)۔
سوال نمبر ۲۶۔جب علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل دہلوی کاقول معتبر ہوا تو اب ان کے نزدیک نماز پڑھنے کی کیا صورت ہوگی؟ اسلئے کہ نماز میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر ہے اور تعظیم ہی کے ساتھ ہے نماز میں قرآن مجید پڑھنا فرض ہے اس میں بھی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف و توصیف اور ذکر ہے خاص کرالتحیات میں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرسلام بھیجا جاتاہے اور شہادت پیش کی جاتی ہے اس وقت تو ضرور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال آتاہے تودیوبندی مذہب میں اور ہر اس شخص کے نزدیک جو اسمٰعیل دہلوی کو مانتاہے نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہوگا ؟آیا نماز کے درست ہونے کی کوئی صورت نکل سکتی ہے یا نہیں ۔ 

جواب ۔ واقعہ یونہی ہے کہ جب التحیات میں نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم پرنمازی سلام بھیجے گا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رسالت کی شہادت دے گاتو یقینا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال ضرور نماز ی کے دل میں آئیگا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کسی کوسلام کیاجائے او ر اس کا خیال دل
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)اپنی ہمت کو شیخ اور ان جیسے معظم لوگوں خواہ جناب رسالتما ۤب  ہی ہوں ، کی طرف مبذول کرنا اپنے بیل اور گدھے کی صورت میں مستغرق ہونے سے کئی گنا بدتر ہے ، کیونکہ ان کا خیال تعظیم اور اجلال کے ساتھ انسان کے دل کی گہرائی میں چسپاں ہوجاتا ہے بخلاف گدھے اوربیل کے خیال میں نہ تو اس قدر چسپیدگی ہوتی ہے اور نہ ہی تعظیم بلکہ ان کاخیال بے تعظیم اور حقیر ہوتا ہے اور یہ غیر کی تعظیم واجلال نماز میں ملحوظ ومقصود ہوتو شرک کی طرف کھینچ لیتی ہے
Flag Counter